دہلی کانگریس کی دوسری فہرست آج جاری ہوسکتی ہے۔
Delhi Assembly Elections Congress List 2024: دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس کی آج دوسری فہرست جاری ہوسکتی ہے۔ کانگریس الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی میٹنگ میں کل 35 سیٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ آتشی کے خلاف کانگریس نے کالکا جی سیٹ سے امیدوارکے طورپر سینئرلیڈر الکا لانبا کا نام طے کرلیا ہے۔ اس طرح سے مقابلہ کافی دلچسپ ہوسکتا ہے۔
کانگریس نے ان لیڈران کا نام کیا فائنل
دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق کانگریس نے کمرکس لی ہے۔ 28 سیٹوں کے لئے امیدواروں کے نام طے کرلئے گئے ہیں۔ منگل (24 دسمبر، 2024) کو کانگریس الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں کل 35 سیٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں 28 سیٹوں پرمہر لگا دی گئی۔ اس جنگ پورہ سیٹ سے فرہاد سوری کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ فرہاد سوری کا مقابلہ سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا سے ہوگا۔ مٹیا محل سیٹ سے سابق وزیرعاصم احمد خان کوامیدواربنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ایک دن پہلے ہی کانگریس میں شمولیت اختیارکی تھی۔ سیما پوری سے کانگریس کے سینئرلیڈرراجیش للوٹھیا اور بجوان سے دیویندرسہراوت کو امیدوار بنایا جاسکتا ہے۔ دیویندرسہراوت بھی عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پرایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے بی جے پی اورشیوسینا میں بھی رہ چکے ہیں۔
انتخابی منشوربھی تیارکرچکی ہے کانگریس
دہلی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں میں کانگریس کوئی کسرنہیں چھوڑنا چاہتی ہے، اس سے متعلق پارٹی بوتھ لیول پرکام کرنے میں مصروف ہوگئی ہے۔ وہیں پیر (23 دسمبر،2024) کوآئندہ اسمبلی الیکشن کے لئے انتخابی منشورتیارکرنے سے متعلق دہلی کانگریس کے لیڈران کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ صرف وہی وعدے کئے جانے چاہئے، جنہیں پورا کیا جاسکے۔ کانگریس صرف باتیں کرنے میں یقین نہیں رکھتی۔
دہلی میں ہوئے گزشتہ دو اسمبلی الیکشن میں کانگریس کی کارکردگی شرمناک رہی ہے، جس کی وجہ سے کانگریس ہائی کمان کی اس بار ٹکٹوں کی تقسیم اورپارٹی کے اندرکی ناراضگی پرخاص نظرہے۔ اسی کے تحت راہل گاندھی 28 دسمبر کو شمال مشرقی دہلی کی سیما پوری میں جلسے کوخطاب کریں گے۔ اس دوران وہ راہل گاندھی دہلی کے دلت اورمسلم ووٹروں کواپنی طرف لانے کی کوشش کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔