وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے پیش نظروزیراعظم نریندرمودی لوگوں کوبڑا تحفہ دینے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی تین جنوری کو دہلی میں کئی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کریں گے اورسنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم مودی اپنے ’ہاؤسنگ فارآل‘ کے عزم کے تحت جمعہ (تین جنوری) کودہلی کے اشوک وہارواقع سوابھیمان اپارٹمنٹ میں ان-سیٹوسلم بحالی کے منصوبے کے تحت جھگی بستیوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے بنائے گئے نئے فلیٹس کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی تقریباً 12:45 بجے دہلی میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کریں گے اورسنگ بنیاد رکھیں گے۔
پی ایم مودی دہلی کے اشوک وہارمیں کچی آبادیوں کے لئے 1,675 نئے تعمیرشدہ فلیٹوں کا افتتاح کریں گے اورسوابھیمان اپارٹمنٹس کی چابیاں بھی اہل استفادہ کنندگان کے حوالے کریں گے۔ نئے تعمیرشدہ فلیٹوں کا افتتاح دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ذریعہ دوسرے کامیاب ان-سیٹو کچی آبادیوں کی بحالی کے منصوبے کی تکمیل کا نشان بنائے گا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد دہلی میں کچی آبادیوں کے رہنے والوں کومناسب سہولیات سے آراستہ ایک بہتراورصحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔
شہری تعمیرنوکا منصوبہ
حکومت کی طرف سے ایک فلیٹ کی تعمیرپر25 لاکھ روپئے خرچ کئے جاتے ہیں، اہل مستفیدین کل رقم کا 7 فیصد سے بھی کم ادائیگی کرتے ہیں۔ اس میں 1.42 لاکھ روپئے اورپانچ سال کی دیکھ بھال کے لئے 30,000 روپئے کی معمولی شراکت شامل ہے۔ پی ایم مودی دو شہری تعمیرنوکے پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے، جن میں نوروجی نگرمیں ورلڈ ٹریڈ سینٹر(ڈبلیوٹی سی) اورسروجنی نگرمیں جنرل پول رہائشی رہائش (جی پی آراے) ٹائپ-2 کوارٹرزشامل ہیں۔ نوروجی نگرمیں ورلڈ ٹریڈ سینٹرنے اس علاقے کوتبدیل کردیا ہے، جہاں 600 سے زیادہ خستہ حال کوارٹرزکوجدید ترین کمرشیل ٹاورزسے تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ تقریباً 34 لاکھ مربع فٹ پریمئیم کمرشل جگہ فراہم کرے گا، جس میں جدید سہولیات ہیں۔ اس منصوبے میں گرین بلڈنگ کے طریقوں کوشامل کیا گیا ہے، جس میں زیروڈسچارج تصور، شمسی توانائی کی پیداواراوربارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کا نظام شامل ہے۔
سروجنی نگر رہائشی مکانات
سروجنی نگر میں GPRA Type-II کوارٹرمیں 28 ٹاورزہیں، جن میں 2,500 سے زیادہ رہائشی یونٹ ہیں۔ پروجیکٹ کے ڈیزائن میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کا نظام، سیوریج اورواٹرٹریٹمنٹ پلانٹس اورشمسی توانائی سے چلنے والے ویسٹ کمپیکٹرزشامل ہیں، جو ماحولیات سے متعلق زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ وزیراعظم مودی دوارکا میں سی بی ایس ای کے مربوط آفس کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے، جس پرتقریباً 300 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ اس میں دفاتر، آڈیٹوریم، ایڈوانسڈ ڈیٹا سینٹر، واٹرمینجمنٹ کا جامع نظام وغیرہ شامل ہیں۔ یہ ماحول دوست عمارت اعلی ماحولیاتی معیارکے مطابق تعمیرکی گئی ہے اوراسے انڈین گرین بلڈنگ کونسل (آئی جی بی سی) کے پلاٹینم ریٹنگ کے معیارکے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ڈی یومیں رکھیں گے سنگ بنیاد
وزیراعظم نریندرمودی دہلی یونیورسٹی میں 600 کروڑروپئے سے زیادہ کی لاگت والے تین نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ مشرقی دہلی کے سورج مل وہارکے مشرقی کیمپس میں ایک اکیڈمک بلاک اوردوارکا کے مغربی کیمپس میں ایک اکیڈمک بلاک پرمشتمل ہے۔ اس میں نجف گڑھ کے روشن پورہ میں ویرساورکرکالج کی عمارت بھی شامل ہے، جس میں تعلیم کے لئے جدید ترین سہولیات ہوں گی۔
بھارت ایکسپریس۔