Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی شروعات اتوار6 اکتوبرسے گوالیئرمیں ہوگی۔ شیوم دوبے اب ایک بھی میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ وہ حال ہی میں ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کا حصہ تھے۔

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف ایک ساتھ کئی محاذ پرحملہ کرنے والی ہے۔ اس میں امریکی تعاون بھی ملنے کی امید ہے۔

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8 اکتوبر کو نتائج کا اعلان ہونا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اگرکانگریس کو اکثریت ملتی ہے تو بھوپیندرسنگھ ہڈا اور کماری شیلجا میں کسے وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ملے گی۔

ودیا بالن نے کئی شاندارفلمیں کی ہیں۔ وہیں ایک فلم کا بجٹ کم ہونے کی وجہ سے انہیں بیچ سڑک پرکارمیں اپنے کاسٹیوم بدلنے پڑے تھے۔ یہ انکشاف اس فلم کے ڈائریکٹر نے کیا ہے۔

ہریانہ اسمبلی الیکشن کی آج ووٹنگ چل رہی ہے۔ اس دوران کماری شیلجا ووٹ ڈالنے پہنچی۔ کماری شیلجا نے بی جے پی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ لیڈرتلاش کررہی ہے، لیکن کانگریس پارٹی اپنی حکمت عملی پراپنی قیادت میں مضبوط ہے۔

ٹیم انڈیا کو ویمنس ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے اپنے پہلے میچ میں بری طرح ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کے نام ایک شرمناک ریکارڈ بھی درج ہوگیا۔

ہریانہ میں ووٹنگ کے درمیان بی جے پی نے چارلیڈران کو پارٹی سے نکالا ہے، جس میں ساوتری جندل کا نام بھی شامل ہے۔

ہریانہ میں کل 90 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ یہاں پرکسی بھی پارٹی کو اکثریت کے لئے 46 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ یہاں پر 10 سالوں سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ اس الیکشن میں کانگریس-بی جے پی میں سخت مقابلہ ہے۔

غازی آباد ضلع کے ڈاسنا مندر کے مہنت یتی نرسنگہا نند سرسوتی کے ایک متنازعہ بیان سے متعلق مسلمانوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ ہنگامہ کا اثرجمعہ کو بلند شہرضلع میں بھی دیکھنے کو ملا۔ دیررات پولیس اورنمازیوں کے درمیان کشیدگی کی خبرآرہی ہے۔

عالمی صوفی مشن کے صدراورمعروف قومی وملی رہنما شاہ اشتیاق ایوبی کی دعوت پر ہوٹل ریور ویو میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سلمان خورشید کی توجہ اسلامک سینٹر کے گزشتہ 20 سالہ میعاد کی طرف دلاتے ہوئے امید کی نئی صبح کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی گئی۔