Bharat Express

India demands action against terrorist Masood Azhar: پاکستان کا دوہرا رویہ آیا سامنے، ہندوستان نے کیا دہشت گرد مسعود اظہرپرکارروائی کا مطالبہ

جیش محمد کے سربراہ کے خلاف وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس کے پاکستان میں ہونے کی بات سے انکارکیا جا رہا ہے۔

جیش محمد سربراہ مسعود اظہر سے متعلق ہندوستان نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان نے یہ خبر سامنے آنے کے بعد جمعہ کو پاکستان سے جیش محمد (جے ای ایم) کے سربراہ مسعود اظہر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس نے حال ہی میں بہاول پور میں ایک عوامی جلسے میں تقریرکی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ اگر خبرصحیح ہے تو اس سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے میں پاکستان کا ‘دوہرا رویہ’ اجاگر ہوگیا ہے۔ رندھیرجیسوال نے ہفتہ واری پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں یہ تبصرہ کیا ہے۔

رندھیر جیسوال نے کہا، ”ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس (مسعود اظہر) کے خلاف سخت کارروائی کرکے اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس کے پاکستان میں ہونے کی بات سے انکارکیا جا رہا ہے۔“ انہوں نے کہ، اگرخبریں صحیح ہیں تو اس سے پاکستان کا دوہرا رویہ اجاگر ہوتا ہے۔ مسعود اظہرہندوستان پرسرحد پار سے ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں شامل رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔“

پلوامہ حملے کا ماسٹرمائنڈ ہے مسعود اظہر؟

مسعود اظہرجیش محمد کا سربراہ بھی ہے اورپاکستان کے انٹیلی جنس ونگ انٹر-سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی جانب سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے اوراسے فروغ دینے کے لئے بدنام ہے۔ مسعود اظہر طویل عرصے سے پاکستانی فوج کا دہشت گرد نمائندہ رہا ہے اور2019 کے پلوامہ حملے کا ماسٹرمائنڈ بھی ہے۔ پلوانہ حملے کے بعد ہی ملک نے اسے عالمی دہشت گرد قراردیا تھا۔

حال ہی میں پاکستان میں کی تھی تقریر

ہندوستان کی طرف سے مسعود اظہرکے پاکستان میں موجود ہونے کی بات مسلسل کہی جاتی رہی ہے، جس سے متعلق پاکستان نے ہمیشہ تنازعہ کیا ہے، لیکن پاکستان کے پنجاب صوبہ کے بہاول پورمیں عوامی طورپراس کی حالیہ تقریرنے پھرسے اس بات کواجاگرکردیا ہے کہ مسعود اظہرکوآئی ایس آئی کی حمایت ہے۔

Also Read