کوئمبٹور مں دردناک سڑک حادثہ،
کوئمبٹور: تمل ناڈو کے کوئمبٹور ضلع میں درندناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، اس حادثے میں تین دوستوں کی جان چلی گئی ہے۔ تینوں مرنے والے کوئمبٹور ضلع کے کناٹھکداو کے قریب سنگائیان پوتھور گاؤں کے رہنے والے تھے۔
مرنے والے تین دوستوں کی شناخت33 سالہ پربھو ، 33 سالہ ویرمنی اور 29 سالہ کروپاسامی کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ تینوں کسی ذاتی کام کے بعد کل رات پولاچی-کوئمبٹور روٹ پر اپنی بائک پر گھر لوٹ رہے تھے۔
ویرمنی بغیر ہیلمٹ کے بائک چلا رہا تھا۔ وہ آدھی رات کو کدروتھن میڈو نامی جگہ کے قریب ایک موڑ پر مشرق سے مغرب کی طرف تیز رفتاری سے سفر کر رہا تھا ، اس دوران وہ اپنی گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ اس کی بائک سڑک کے بائیں جانب تاڑ کے درخت سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔ وہاں سے گزرنے والے ڈرائیوروں نے تینوں کو بچا کر ایمبولینس میں سرکاری اسپتال پہنچایا تاہم تینوں کی راستے میں ہی موت ہوگئی۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
بے قابو ہو کر تاڑ کے درخت سے ٹکرائی بائک
بتایا جا رہا ہے کہ بائک کی رفتار زیادہ تھی۔ بائک بے قابو ہو کر تاڑ کے درخت سے ٹکرا گئی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ کناٹھکداو پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ سڑک حادثہ میں تین افراد کی موت سے علاقے کے لوگوں میں سوگ کا ماحول ہے۔
تمل ناڈو کے رانی پیٹ میں ہو تھا سڑک حادثہ
آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں تمل ناڈو کے رانی پیٹ میں مسافروں سے بھری بس سبزیوں سے لدے ٹرک اور ایک اور بھاری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مرنے والوں میں زیادہ تر کرناٹک کے کولار کے رہنے والے تھے۔ وہ چنئی کے قریب ایک مندر کا دورہ کرنے کے بعد کرناٹک روڈ ویز کی بس سے واپس جا رہے تھے کہ تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔
بھارت ایکسپریس۔