Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے پیرکے روز کہا کہ تقریباً 60 سالوں سے اسرائیل کے قبضے میں رہا گولان ہائٹس ہمیشہ کے لئے اسرائیل کا ہی رہے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے نومنتخب صدرڈونالڈ ٹرمپ کوان کی پہلی مدت کار کے دوران اس خطے میں اسرائیل کے قبضے کو منظوری دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ 

مسلم راشٹریہ منچ نے حکومت ہند کی وزارت خارجہ کے ذریعہ بنگلہ دیش ہائی کمیشن اور محمد یونس حکومت کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کو فوری طور پر روکنے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

ہاتھرس ضلع میں منگل کو ایک دردناک سڑک حادثہ ہوا۔ کنٹینر نے میجک کو ٹکرماردی، جس سے میجک گڈھے میں جاگری۔ سڑک حادثے میں سات افراد کی موت ہوگئی، جبکہ کئی شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

اترپردیش واقع جونپور کی اٹالہ مسجد کے سروے سے متعلق سماعت 16 دسمبر کو ہوگی۔ ہندو فریق نے مطالبہ کیا ہے کہ اٹالہ مسجد کا سروے کرایا جائے۔

دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کے یہاں کھانا کھایا۔ ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھرکماریادو کی تقریرکی اخباری رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اوراب یہ معاملہ زیرغورہے۔

انڈیا الائنس نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دے دیا ہے۔

اوکھلا اسمبلی حلقہ میں کانگریس سے آصف محمد خان اور پرویز ہاشمی کی دعویداری کافی مضبوط مانی جارہی ہے۔ وہیں عشرت جہاں اور اریبہ خان بھی مضبوط دعویدار ہیں جبکہ پرویز عالم خان، عارفہ خانم اور زیبا خان کے علاوہ درجنوں دعویدار ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کانگریس اپنی پہلی فہرست میں الکا لانبا کونئی دہلی، دیویندریادوکو بادلی اورسندیپ دکشت کوبابرپورسیٹ سے ٹکٹ دے سکتی ہے۔

عرضی میں جونپورکے ضلع جج کی طرف سے نظرثانی درخواست پر دیئے گئے حکم کوچیلنج کیا گیا ہے۔ ضلع جج نے اس سال 12 اگست کوجونپورکی ضلع عدالت میں دائرکیس کی برقراری کومنظورکرتے ہوئے ایک حکم جاری کیا تھا۔