ہاتھرس میں خطرناک سڑک حادثہ ہوا، جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
اترپردیش کے ہاتھرس ضلع میں منگل کے روزبڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ بریلی-متھرا شاہراہ پرجیت پورگاؤں کے پاس ایک کنٹینرنے میجک میں ٹکرماردی۔ حادثے میں میجک میں سوارسات افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی لوگ شدید طورپرزخمی ہوگئے۔ سبھی میجک سوارکینسرمتاثرہ بزرگ کوایٹہ ضلع کے نگلا املیا گاؤں دیکھنے کے لئے جا رہے تھے، تبھی حادثے کا شکارہوگئے۔
واضح رہے کہ چندپا تھانہ علاقے کے کمہرئی گاؤں کے باشندے تقریباً 20 لوگ اوران کے رشتہ دارمیجک میں سوارہوکرمنگل دوپہرایٹہ کے ناگلا املیا گاؤں کے باشندہ 60 سالہ کینسرمتاثرہ بزرگ کودیکھنے کے لئے جا رہے تھے، تبھی ہاتھرس جنکشن علاقے کے سلیم پوربریلی-متھرا شاہراہ کے پاس جیت پورگاؤں میں ایک کنٹینرنے ان کی میجک میں ٹکرماردی۔
ٹکرلگنے کے بعد گڈھے میں جاگری میجک
کنٹینرکی ٹکراتنی خطرناک تھی کہ میجک کئی بارپلٹتے ہوئے گڈھے میں جاگری۔ حادثہ کے بعد موقع پرچیخ وپکارکی صورتحال مچ گئی۔ پاس کے گاؤں کے لوگ جائے حادثہ پردوڑے اور میجک کے اندرسے زخمیوں کوباہرنکالا۔ موقع پرہی 6 افراد کی دردناک موت ہوگئی۔ جبکہ دیگرزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوعلاج کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا، جہاں ایک خاتون نے بھی دم توڑدیا۔
جائے حادثہ پرپہنچے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ
فی الحال، ضلع اسپتال میں محکمہ صحت سے لے کرضلع کے دیگرافسران حادثے کے بارے میں معلومات جمع کررہے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ راہل پانڈے، ایس پی نپن اگروال اورتمام افسران اورملازمین موقع پراورضلع اسپتال پہنچ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ جب وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے حادثہ ہوتے دیکھا تووہ خوفزدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اطلاع آناً فاناً میں پولیس کو دی اورخود راحت بچاؤ کام شروع کیا۔ جب تک پولیس موقع پرپہنچتی، راہ گیروں نے کئی زخمیوں کو میجک سے باہرنکال لیا تھا، جس سے ان کی جان بچائی جاسکی۔ فی الحال پولیس نے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اورجانچ کی جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

