Mirzapur Brother Sister Suicide: دل دہلا دینے والا واقعہ، گھی کھانے پر جھگڑا، پہلوان بھائی کنویں میں کودا، بہن نے گھر میں پھانسی لگا کر کی خودکشی
مرزا پور کے ادلہاٹ علاقے میں گھی زیادہ کھانے کو لے کر بھائی بہن کے درمیان معمولی تکرار ہوئی تھی۔ اگلی صبح 18 سالہ پہلوان بھائی کی موت کی خبر سننے کے بعد 20 سالہ بہن نے بھی خودکشی کر لی۔ ایک ہی گھر میں دو اموات سے گاؤں میں ماتم چھا گیا۔
Akhilesh challenges Yogi Adityanath: ’بی جے پی کو ایودھیا سے نہیں مل رہا امیدوار‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج- خود لڑ کر دکھائیں
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا میں شرکت کی اور سنتوں سے آشیرواد لیا۔ اس موقع پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ پارٹی کو ایودھیا سے انتخاب لڑنے کے لیے امیدوار نہیں مل رہا۔ اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اتنا ہی اعتماد ہے تو وہ خود ایودھیا سے انتخاب لڑ کر دیکھیں۔
Rain in Uttar Pradesh: اتر پردیش میں بارش اور طوفان کا قہر، 56 افراد ہلاک، 46 زخمی، سیتاپور میں سب سے زیادہ 7 اموات
گزشتہ 60 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 56 اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ، 107 مویشی ہلاک اور 1021 مکانات کو نقصان، ہردوئی میں سب سے زیادہ 272 مکانات متاثر
Student Death DJ Noise: بلرام پور، گنیش وسرجن کے دوران طالبہ کی اچانک موت، ڈی جے کی تیز آواز پر اٹھے سوال
ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں موت ہوگئی، اہل خانہ نے تیز ڈی جے اور شور کو وجہ قرار دیا، تاہم اصل طبی وجہ میڈیکل اور انتظامی جانچ کے بعد ہی واضح ہوگی۔
Brijbhushan Sharan Singh On Om Prakash Rajbhar: آمنے سامنے آئے نیتا جی! اوم پرکاش راج بھر کے دعوے پر برج بھوشن سنگھ نے کیا کہا؟
اتر پردیش کو 4 حصوں میں تقسیم کرنے کے اوم پرکاش راج بھر کے بیان پر سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کا محتاط ردعمل، کہا— پہلے تحقیق اور دلیل دیکھنی ہوگی
UP Election 2027 Strategy: ’رام مندر چندہ چوری‘ پر اکھلیش کا حملہ، 2027 میں کیا یہ بی جے پی کے لیے بنے گا سیاسی چیلنج؟
اتر پردیش کی سیاست میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ایودھیا کے رام مندر سے متعلق چندے کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی بحث کے مرکز میں ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیر اعلیٰ اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش کا حملہ مسلسل بی جے پی حکومت پر حملے کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا 2027 میں بی جے پی کے لیے بنے گا سیاسی چیلنج؟
IPS officers transferred in UP: یوپی میں بڑا انتظامی پھیر بدل، 9 اضلاع کے IPS افسران کا تبادلہ، سنبھل سے ہٹے ’سپرکاپ‘ کے کے بشنوئی
اتر پردیش میں پولیس محکمہ میں دیر رات بڑا انتظامی پھیر بدل کیا گیا ہے۔ حکومت نے 9 IPS افسران کا تبادلہ کرتے ہوئے کئی اضلاع کی پولیس کمان تبدیل کر دی ہے۔ میرٹھ، جھانسی، سنبھل، بجنور، سلطان پور، گونڈا اور بلرام پور میں نئے پولیس افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
Driverless Truck Incident: بغیر ڈرائیور کے سڑک پر موت بن کر دوڑا ٹرک، بال بال بچے لوگ، کئی گاڑیاں تباہ
اتر پردیش کے امیٹھی میں ایس پی دفتر کے قریب کھڑا ایک ٹرک اچانک بغیر ڈرائیور کے سڑک پر دوڑ پڑا۔ ٹرک کو بے قابو انداز میں تیزی سے آگے بڑھتا دیکھ کر موقع پر موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ حادثے میں کئی گاڑیوں کے نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔
Gyanvapi Dispute Meeting in Varanasi: گیان واپی تنازعہ میٹنگ رہی بے نتیجہ، صرف 20 منٹ چلی میٹنگ، ہندو-مسلم دونوں فریقوں نے ثالثی سے کردیا انکار
ہندو فریق کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد ان کا مندر ہے اور وہ اسے لے کر رہیں گے۔ اس کے بعد ہی کسی دیگر موضوع پر بات ہوسکتی ہے۔ دونوں فریق کی میٹنگ 20 منٹ کے اندر ہی بے نتیجہ رہی۔
UP IAS Transfer: اتر پردیش میں 20 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، بلیا، اعظم گڑھ اور اٹاوہ میں بڑے انتظامی فیصلے
اترپردیش میں ایک بار پھر سے تبادلہ ایکسپریس چلی ہے۔ یوگی حکومت نے دیر رات 20 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔ ان میں سکریٹری اور اسپیشل سکریٹری کی سطح کے افسران شامل ہیں۔





