Bharat Express DD Free Dish

UP News

پیلی بھیت میں ڈاکٹروں نے برین ڈیڈ قرار دی گئی خاتون گھر لے جاتے وقت ایمبولینس کے گڑھے سے لگنے والے جھٹکے کے بعد ہوش میں آ گئی۔ 14 دن کے علاج کے بعد خاتون مکمل صحتیاب ہو کر گھر واپس لوٹ گئی، اور لوگ اس واقعے کو معجزہ قرار دے رہے ہیں…

اترپردیش کے باغپت ضلع میں حیران کردینے والا حادثہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے سرعام شخص پر بیلٹ سے حملہ کردیا۔ حادثہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔

کھتولی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ملک زرعی بنیاد سے ہٹ کر ذات پات کی بنیاد پر چلنے لگا ہے۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی اور کانگریس پر پسماندہ طبقات اور دلتوں کے حقوق چھیننے کا الزام عائد کرتے ہوئے این ڈی اے کے ساتھ انتخابات لڑنے کے اپنے فیصلے کو دوبارہ دہرایا۔

اتر پردیش میں منریگا مسئلے پر  انڈین نیشنل کانگریس اسمبلی کے گھیراؤ کے لیے احتجاج کر رہی ہے، جس کے پیش نظر متعدد لیڈروں اور کارکنوں کو نظر بند کیے جانے کی خبر ہے۔ ریاستی کانگریس صدر اجے رائے کی قیادت میں لکھنؤ میں صبح مارچ کی تیاری کی گئی تھی، جس میں اویناش پانڈے، آرادھنا مشرا مونا اور وریندر چودھری سمیت کئی لیڈر شامل ہوئے۔

سرخیوں کی سستی سیاست اور غیر معیاری بیانات کے لیے بدنام کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے کا ایک اور وار اس بار الٹا پڑ گیا۔ اتوار کو سروجنی نگر کے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے خلاف کی گئی ان کے غیر شائستہ اور سطحی بیان بازی نے پورے علاقے کے عوام کے خودداری کے جذبے کو ٹھیس پہنچائی، جس کا جواب بی جے پی کارکنوں، حامیوں اور عام شہریوں نے بھرپور انداز میں دیا۔

انٹرنیٹ میڈیا پر گمراہ کن ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں پولیس نے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ویڈیو میں دکان کے مالک کا نام غلط طریقے سے بتایا گیا تھا۔ پولیس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے سے متعلق دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت کے دیہی روزگار سے متعلق ’جی رام جی‘ بل کے نام میں رام ہونے کی وجہ سے کانگریس کو اعتراض ہے۔

سابق لوک سبھا امیدوار اور اعظم خان کے بیحد قریبی ساتھی عاصم راجہ نے جیل میں قید اعظم خان کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال کی عمر میں بھی سینئر لیڈر کو  اس شدید سردی میں فرش پر سونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

سابق مرکزی وزیر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے ممتاز سول سرونٹ اور سابق صدر جمہوریہ کے پریس سکریٹری  مرحوم ایس ایم خان کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی۔

آگرہ صدر علاقے میں ایک نوجوان کو خود کو ایم ایل اے بتا کر 18 دن سے ہوٹل میں مفت قیام کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر آس پاس کے دکانداروں پر رعب جھاڑ کر مفت میں سامان لینے کا بھی الزام ہے۔