Bharat Express DD Free Dish

UP News

یوپی کے مرزا پور ضلع میں ٹرین کے نیچے آنے سے تقریباً 5 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کا نوٹس لے کر ہر ممکن مدد کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

گوتم بدھ نگر کے سی ایف او پردیپ چوبے نے بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ کو دو پہر 3.35 بجے اطلاع ملی کہ سیکٹر 8 میں پینٹ فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔ ملازمین نے دیکھا کہ 30 لیٹر کی بالٹی تھی جس میں سیلباش نائٹریٹ نامی کیمیکل موجود تھا۔ یہ بڑی مقدار میں ملا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے بالٹی میں دھماکہ ہوا۔ کسی قسم کی آگ نہیں تھی۔ بالٹی میں صرف ایک دھماکہ ہوا تھا۔

ہندوستانی نژاد صبیح خان اس ماہ کے آخرتک ایپل کمپنی میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی اواو) کا عہدہ سنبھالیں گے۔ صبیح خان گزشتہ 30 سالوں سے ایپل کے ساتھ وابستہ ہیں اور ابھی وہ آپریشنس میں سینئر نائب صدر کا رول نبھا رہے ہیں۔ آئیے ان کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

ہفتہ کے روز ہردوئی میں ایک شادی سے واپس آ رہی باراتیوں کی کار کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں ایک معصوم بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ معاملہ ہردوئی ضلع کے ماجھیلا تھانہ علاقے کے گاؤں کسوما کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پالی تھانہ علاقہ کے پاٹیا نیم کے رہنے والے نیرج ولد رام سیوک کی بارات ماجھیلا تھانہ علاقہ کے کسوما گاؤں گئی تھی۔ شادی ختم ہونے کے بعد بارات واپس آرہی تھی کہ کسوما گاؤں کے قریب کار بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔

نوئیڈا کے سیکٹر-126 کی پولیس اور موبائل اسنیچنگ کرنے والے بدمعاشوں کے درمیان ہوئے تصادم میں تین بدمعاشوں کے پیر میں گولی لگی ہے۔ اس دوران پولیس نے زخمیوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

وزیر اعلی یوگی کے مطابق ڈاکٹر امبیڈکر سے متعلق پنچ تیرتھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے تعمیر کیا تھا۔ ڈبل انجن والی حکومت لکھنؤ میں ڈاکٹر امبیڈکر کے نام پر ثقافتی مرکز بھی بنا رہی ہے۔

سومو میں 8 افراد سوار تھے جن میں ایک بچہ، ایک مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔ ان میں سے پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ تین دیگر زخمی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

مہا کمبھ ختم ہونے میں اب صرف 7 دن باقی ہیں۔ مہا کمبھ شیوارتری کے موقع پر 26 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس کے باوجود تروینی سنگم میں اسنان کے لیے عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔

سنبھل کے مشہور کالکی دھام میں پہلے یوم تاسیس کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے شرکت کی۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ"مہا کمبھ کے موقع پر اتر پردیش میں گاڑیوں کو ٹول فری کیا جائے، اس سے سفری رکاوٹیں بھی کم ہوں گی اور ٹریفک جام کا مسئلہ بھی۔