Bharat Express

New Shama Laboratories Program in Bhopal: یونانی طب کی اہمیت، افادیت اورجدید دورمیں اس کے کردارسے متعلق نیوشمع لیبارٹریز کا بڑا قدم

نیوشمع لیبارٹریز (پرائیویٹ لمیٹیڈ) دہلی کے اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اورعوام کویونانی طب کی اہمیت، افادیت اور جدید دورمیں اس کے کردارسے روشناس کرانا تھا۔ نیوشمع لیبارٹریزنے اپنی 26 سالہ خدمات کے تسلسل میں اس پروگرام کے ذریعہ یونانی طب کی علمی اورعملی افادیت پرزوردیا۔

نیو شمع لیبارٹریز کی جانب سے بھوپال میں سی ایم ای پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

نیوشمع لیبارٹریز(پرائیویٹ لمیٹڈ) دہلی نے بھوپال میں یونانی طب کے موضوع پرایک سی ایم ای پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اورعوام کویونانی طب کی اہمیت، افادیت اورجدید دورمیں اس کے کردارسے روشناس کرانا تھا۔ نیوشمع لیبارٹریزنے اپنی 26 سالہ خدمات کے تسلسل میں اس پروگرام کے ذریعہ یونانی طب کی علمی اورعملی افادیت پرزوردیا۔ پروگرام میں یونانی طب کے ممتاز ماہرین اورمعالجین نے شرکت کی۔

پروگرام کے اہم مقرر، حکیم عبداللہ خان (بی یوایم ایس، ہمدرد یونیورسٹی) نے یونانی طب کی تاریخی اہمیت، اس کے فلسفے اورجدید دور میں اس کی افادیت پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے نیوشمع لیبارٹریزکے اہم پروڈکٹس کے بارے میں آگاہی دی۔ نیوشمع لیبارٹریزکے مختلف پروڈکٹس جیسے آبریشم، ڈی قبض، ڈی پین، فبنل، امیونیٹر، میمورین، پائلوکیور، پروسون، راؤلفین اوریوری واش کے فوائد پرروشنی ڈالی۔ تقریب میں یونانی طب کی جدید دورمیں بڑھتی ہوئی اہمیت اورقومی صحت پالیسی کے ساتھ اس کے تعاون پر زور دیا گیا۔

 

نیو شمع لیبارٹریز نے یونانی اور آیورویدک دوا کومعیاری اورسائنسی بنیادوں پرفراہم کرنے کا عزم دہرایا۔ پروگرام کے دوران مقررین نے یونانی طب کی مزید ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اورعوام کواس کے استعمال کے بارے میں آگاہی دینے پرزوردیا۔ یہ سی ایم ای پروگرام عوام کے لیے یونانی طب کی افادیت کوجاننے کا ایک بہترین موقع تھا۔ نیوشمع لیبارٹریزنے اپنی دواؤں کے ذریعے صحت مند معاشرے کی تشکیل کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

    Tags: