کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کو خواجہ غریب نواز کے 813 ویں عرس کے لئے چادر سونپی۔
نئی دہلی: اجمیرشریف میں خواجہ غریب نوازکے 813 ویں عرس کے موقع پرکانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے سلطان ہند غریب نوازکی درگاہ پرروایتی چادر بھیجی۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے یہ روایتی چادرکانگریس اقلیتی محکمہ کے قومی صدراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کوسونپی ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی 6 جنوری کو ملک بھرسے کانگریس اقلیتی محکمہ کے کارکنوں کے ساتھ اس چادرکولے کرراجستھان پہنچیں گے۔
کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی سب سے پہلے چادرچڑھائیں گے اورملک کی خوشحالی، امن، بھائی چارے کے لئے دعا کریں گے اوردعا کے بعد کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کی طرف سے درگاہ کے بلند دروازہ سے زائرین نام بھیجے گئے پیغام کوپڑھ کرسنائیں گے۔ کانگریس کے صدرکھڑگے نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتہائی عقیدت اوراحترام کے ساتھ اجمیرکے خواجہ غریب نوازمعین الدین چشتی کے 813 ویں عرس مبارک کے موقع پر خواجہ کی بارگاہ میں اپنی اورپوری کانگریس پارٹی کی طرف سے چادربھیج کرمیں انتہائی خوش قسمتی محسوس کررہا ہوں۔
इंतेहाई अक़ीदत व एहतराम के साथ मैं ख़्वाजा ग़रीब नवाज़ मोइनुद्दीन चिश्ती अजमेरी (रह.) के 813 वें उर्स मुबारक के मौक़े पर अपनी और कांग्रेस पार्टी की ओर से चादर रवाना करते हुए ख़ुद को बेहद ख़ुशक़िस्मत महसूस कर रहा हूँ। कांग्रेस अध्यक्ष होने के नाते आज उस परंपरा को निभाने का मौका… pic.twitter.com/jNPcBKuH4c
— Mallikarjun Kharge (@kharge) January 4, 2025
واضح رہے کہ سلطان الہند کے آستانہ مبارک پرپُرخلوص جذبات اورعقیدت کے ساتھ چادرچڑھائی جاتی ہے، چادرچڑھانے کا یہ خوبصورت موقع ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب، قومی اتحاد، باہمی بھائی چارے، پیارومحبت، ادب اوررواداری کی علامت ہے۔ اس سے پوری دنیا میں یہی پیغام جاتا ہے کہ ہندوستان میں قومی اتحاد اوربھائی چارہ کی جڑیں انتہائی گہری ہیں۔
अम्न, मुहब्बत, भाईचारे के संदेश के साथ कॉंग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge जी ने आज अजमेर शरीफ़ दरगाह के उर्स मुबारक के मौक़े पर अक़ीदतों की चादर रवाना की, कॉंग्रेस अध्यक्ष से चादर लेने के लिये अल्पसंख्यक विभाग के बुलावे पर देश के लगभग हर राज्य के कॉंग्रेस प्रतिनिधि आज दिल्ली पँहुचे।… pic.twitter.com/8LJinbFkxJ
— Imran Pratapgarhi (@ShayarImran) January 4, 2025
ملیکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پرکانگریس کے سینئرلیڈراوررکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ ملک بھرکے کانگریس اقلیتی محکمہ کے کارکن موجود تھے۔ جس میں خصوصی طورسے سابق رکن پارلیمنٹ اورحیدرآباد سے محمد اظہرالدین، جھارکھنڈ اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدرمنظوراحمد انصاری، دہلی کانگریس کے لیڈرواحد قریشی، شاہنوازعالم، کانگریس اقلیتی شعبہ کے میڈیا انچارج عدنان اشرف اورکلیرسے ایم ایل اے فرقان احمد وغیرہ خصوصی طورسے موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس۔