Bharat Express

Imran Pratapgarhi

کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے الزام لگایا کہ حکومت اس بل کو مسلم خواتین کے مفاد میں بتا رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مسلم طبقے کے خلاف ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔

وقف ترمیمی بل 2024 کو لوک سبھا میں اپوزیشن کی زبردست مخالفت کے درمیان منظورکرلیا گیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم مودی پرتنقید کی ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی آج جب پارلیمنٹ پہنچے تو وہ سیاہ کپڑے میں نظر آئے۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ یہ وقف بل اقلیتوں کے حقوق پرحملہ ہے، اسے ہم ہرگزقبول نہیں کریں گے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف معاملے کو خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کا لازمی جزو ہے۔

یہ عدالتوں کا فرض ہے کہ وہ آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کا تحفظ کریں، چاہے جج خود کسی نقطہ نظر سے متفق کیوں نہ ہوں۔ بعض اوقات ہم ججوں کو کوئی تحریری یا زبانی رائے پسند نہیں آسکتی ہے، لیکن بنیادی حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے اردو میڈیا کے لئے خصوصی طورپرا افطار کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافت اور اردو میڈیا ہمیشہ اصولوں پرقائم رہی ہے، اس لئے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات (15 فروری 2025) کو بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک اور 13 مسافر زخمی ہوگئے۔ کانگریس نے اس معاملے کو لے کر وزیر ریلوے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

حرا صدیقی کے ذریعہ ترتیب دی گئی کتاب ’’اللہ کرے زورشباب اورزیادہ‘‘ کے رسم اجرا کے موقع پر راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی، معروف شاعرہ لتا حیا اور بالی ووڈ گیت کار اے ایم تراز نے شرکت کی۔

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ کانگریس دہلی میں بہت شاندار طریقے سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ ہم سب ریاست بھر میں مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت دیگر لیڈران انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ میں خود ریاست بھر میں جلسوں میں مسلسل شرکت کر رہا ہوں۔

کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کو عبوری راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے گجرات کے جام نگر میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں کسی بھی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔