Bharat Express DD Free Dish

Imran Pratapgarhi

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے آج پیش ہونے والے بجٹ سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے مجھے کوئی امید نہیں ہے۔ بجٹ پیش ہونے سے پہلے پرینکا گاندھی کے علاوہ دیگراپوزیشن لیڈران کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی دن رات کی محنت نے واضح کر دیا کہ ملک کے عوام بالخصوص نوجوان نسل عمران پرتاپ گڑھی پر بھروسہ کرتے ہیں اور انہیں پسند کرتے ہیں۔

آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدراورراجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی اس روایتی چادرکے ساتھ راجستھان کے اجمیرشریف پہنچے۔ کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی نے سب سے پہلے غریب نواز کی درگاہ پرچادرپیش کرکے ملک کی خوشحالی، امن وامان، بھائی چارے کی دعا کی۔ زیارت کے بعد درگاہ کے بلند دروازے سے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کا زائرین کے نام بھیجے گئے پیغام کوپڑھا۔

منتظمہ کمیٹی نے عدالت کے فیصلے پر خوشی اوراطمینان کا اظہارکیا ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے بھی خوشی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت سے انصاف ملا ہے۔ ہم نے اس لڑائی کو سڑک پرنہیں بلکہ عدالت میں جاکرلڑی، ہمیں عدالت سے کامیابی ملی ہے۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اورہمیں امید ہے کہ آگے بھی عدالت سے انصاف ملتا رہے گا۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے یہ بھی بتایا کہ مہاگٹھ بندھن میں سب کچھ ٹھیک ہے، جبکہ این ڈی اے میں صورتحال الٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کانگریس کے تمام بڑے لیڈران بہار میں انتخابی جلسے کریں گے، جس سے مہاگٹھ بندھن کو مزید مضبوطی ملے گی۔

ادب سے وابستہ عمران پرتاپ گڑھی کا دل ہمیشہ فنون لطیفہ کے لیے دھڑکتا رہا ہے۔ سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے ایک انقلابی شاعر کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔ اسی مناسبت سے بندھن کلچرل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غالب انسٹی ٹیوٹ، دہلی کے آڈیٹوریم میں ایک شاندارآل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن کا اہتمام کیا گیا۔

مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کا یہ فیصلہ نہ صرف عدالتی نظام پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ ملک میں دہشت گردی کی تحقیقات میں پیشہ ورانہ خامیوں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ متاثرین کے لیے انصاف کا حصول بدستور ایک نامکمل خواب بن کر رہ گیا ہے، جبکہ عدالت نے صرف قانونی شواہد کی غیر موجودگی کی بنیاد پر فیصلہ دیا ہے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے میڈیا انچارج عدنان اشرف نے کہا کہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت اوراقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کے حکم کے مطابق، وہ اورمدھیہ پردیش کے انچارج لیاقت گڈی راجستھان کی تمام اقلیتوں، خواہ وہ سکھ، مسلم، جین، عیسائی، الگ الگ ملاقات کررہے ہیں اور موجودہ حکومت کے تحت اقلیتوں کودرپیش مسائل سے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کوآگاہ کریں گے۔

ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ میں حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ جمہوریت اکڑسے نہیں چلتی، جمہوریت قانون کی کتاب سے چلتی ہے یہ جو قانون ہے جس کوڈاکٹربھیم راؤ امبیڈکرصاحب نے اپنے خون پسینے سے لکھا تھا اس کتاب سے ملک چلے گا، کسی کی اکڑ اورضد سے نہیں چلے گا مودی جی۔

تہرین فاطمہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا سے دوری بنا کر اور اسکول کے اساتذہ سے ملی رہنمائی و این سی ای آر ٹی کی کتابیں پڑھ کر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ رانچی واقع اُرسلائن کانوینٹ اسکول کی طالبہ ہیں۔