نئی دہلی: وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن آج مرکزی بجٹ 2026 پیش کررہی ہیں۔ ان کے بجٹ پیش کرنے سے پہلے ہی کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کا بیان آیا ہے۔ پرینکا گاندھی کے علاوہ، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو، جنرل سکریٹری رام گوپال یادو، کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری اورعمران پرتاپ گڑھی کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ سبھی لیڈران نے کہا کہ انہیں بجٹ سے کوئی امید نہیں ہے۔ پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے کہا، “اس بجٹ سے مجھے کوئی امید نہیں ہے۔”
اکھلیش یادو اوررام گوپال یادو نے کیا کہا؟
بجٹ پیش ہونے سے پہلے اکھلیش یادو نے کہا، “یہ سدھار بجٹ نہیں، وکرت بجٹ ہے۔ یہ ملک کی 5 فیصد آبادی کے لئے ہے۔ بی جے پی صرف اپنے لوگوں کو لبھانے کی کوشش کررہی ہے۔” وہیں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اورجنرل سکریٹری رام گوپال یادونے کہا، ہمیں اس بجٹ سے کوئی امید نہیں ہے۔”
منیش تیواری اور عمران پرتاپ گڑھی نے کیا کہا؟
کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے کہا، “ہندوستانی معیشت کوکئی ساختی مسائل کا سامنا ہے، جوایک دہائی سے حل نہیں ہوئے ہیں۔ نجی سرمایہ کاری میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا۔ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وزیرخزانہ ہندوستانی معیشت میں ساختی عدم مساوات کوتسلیم کریں گے اوران کودورکرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔ وہیں عمران پرتاپ گڑھی نے کہا، ہمیں اس بجٹ سے کوئی امید نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ یہ حکومت غریبوں کی نہیں ہے۔ ہمیں ان سے کوئی شکوہ بھی نہیں ہے۔ کیونکہ ہمیں پہلے سے ہی امید نہیں ہے۔
مرکزی وزرا نے بھی دیا بیان
مرکزی وزیرگجیندرسنگھ شیخاوت نے کہا، “یقین رکھئے۔ حکومت گزشتہ 11 سالوں سے جس ہدف کے لئے کام کررہی ہے، وہ ہے ہندوستان کووکست کرنا۔ 2014 سے لے کراب تک کے سبھی بجٹ اسی ہدف کی طرف ایک قدم رہے ہیں۔ یہ بجٹ بھی ہندوستان کو وکست بھارت بنانے کی سمت میں ایک اورقدم ہوگا۔” مرکزی وزیرکرن رجیجونے کہا، “یہ ایک تاریخی بجٹ ہوگا۔ وزیر اعظم کی “سدھارایکسپریس” وکست بھارت کی طرف سے تیزی سے آگے بڑھے گا۔” مرکزی وزیرشیوراج سنگھ چوہان نے کہا، “وکست بھارت اورآتم نربھربھارت کا بجٹ۔”
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



