کانگریس ایم پی عمران پرتاپ گڑھی نے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کی طرف سے خواجہ غریب نواز درگاہ پر چادر پیش کی۔
خواجہ غریب نوازکے 814 ویں عرس کے موقع پر کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کی جانب سے سلطان الہند غریب نوازکی درگاہ پرچادرپیش کی گئی۔ قابل ذکرہے کہ دارالحکومت دہلی سے آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدراورراجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی اس روایتی چادرکے ساتھ راجستھان کے اجمیرشریف پہنچے۔ کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی نے سب سے پہلے غریب نوازکی درگاہ پرچادرپیش کرکے ملک کی خوشحالی، امن وامان، بھائی چارے کی دعا کی۔ زیارت کے بعد درگاہ کے بلند دروازے سے کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کا زائرین کے نام بھیجے گئے پیغام کوپڑھا۔
अजमेर शरीफ़ दरगाह के 814वें उर्स के मौक़े पर कॉंग्रेस अध्यक्ष @kharge जी की भेजी हुई चादर लेकर आज अजमेर शरीफ़ दरगाह पँहुचा।
PCC अध्यक्ष @GovindDotasra जी, CLP @TikaRamJullyINC जी, MLA @RafeekKhanInc जी, MLA @DrVikasAjmer जी, MLA @AminKagziINC जी, MLA @ZakirHussainINC जी,… pic.twitter.com/ae1MLOq6kD— Imran Pratapgarhi (@ShayarImran) December 24, 2025
کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انتہائی عقیدت اوراحترام کے ساتھ میں خواجہ غریب نوازمعین الدین چشتی اجمیری کے 814 ویں عرس مبارک کے موقع پراپنی اورپوری کانگریس پارٹی کی جانب سے خواجہ کی بارگاہ میں چادرروانہ کرتے ہوئے خود کو بے حد خوش قسمت تصورکررہا ہوں۔ خیال رہے کہ پرخلوص جذبات اورعقیدت کے ساتھ سلطان الہند کے آستانہ مبارک پرچادرچڑھائی جاتی ہے۔ چادرپوشی کا یہ حسین موقع ہمارے وطن کی گنگا-جمنی تہذیب، قومی ایکتا، آپسی بھائی چارہ، پیاراورمحبت، ادب اورواداری کی علامت ہے۔ اس سے پوری دنیا میں یہی پیغام جاتا ہے کہ ہندوستان میں قومی اتحاد اوربھائی چارے کی جڑیں انتہائی گہری ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
