Bharat Express DD Free Dish

Khwaja Moinuddin Chishti

تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے شعبۂ سماجیات کی صدر پروفیسر عذرا عابدی کا خیرمقدم کیا اور موضوع کی اہمیت پرقدرے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پروفیسر عذرا عابدی نے توسیعی خطبہ پیش کرتے ہوئے ترقی پسند اردو افسانے کی روایت اور اس میں خواتین افسانہ نگاروں کے کردار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدراورراجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی اس روایتی چادرکے ساتھ راجستھان کے اجمیرشریف پہنچے۔ کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی نے سب سے پہلے غریب نواز کی درگاہ پرچادرپیش کرکے ملک کی خوشحالی، امن وامان، بھائی چارے کی دعا کی۔ زیارت کے بعد درگاہ کے بلند دروازے سے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کا زائرین کے نام بھیجے گئے پیغام کوپڑھا۔

مرکزی حکومت کی اقلیتی امور کی وزارت نے گزشتہ سال 15 مارچ کو درگاہ کی انجمنوں کو سیکشن 20 سی کے تحت نوٹس جاری کیا تھا۔ یہ نوٹس مرکزی وزارت داخلہ کے مشورے پر جاری کیا گیا تھا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے درگاہ میں مندربتانے پراقلیتی امورکے وزیرسے سوال کیا کہ اس موضوع پران کی وزارت کا کیا رخ ہے؟ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مسلمانوں کی زمین پرقبضہ کرنا چاہتی ہے۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدرجمال صدیقی نے دہلی میں بابا قطب شاہ کی چادرلی اورپھرنوح، الور، دوسہ اورہریانہ کے جے پورسے ہوتے ہوئے اجمیر کے لئے روانہ ہوئے۔

اندریش کمار نے بیٹیوں اور ماؤں کے خلاف مظالم کو روکنے کے لیے بچوں میں اقدار کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے لڑکیوں کے لیے لازمی تعلیم کی وکالت کی اور تمام خواتین کو ماؤں، بیٹیوں یا بہنوں کی طرح عزت کی نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔