Bharat Express DD Free Dish

کتابوں سے عشق ومحبت کیجئے، کتابیں تہذیب سکھاتی ہیں، حرا صدیقہ کی کتاب ’’اللہ کرے زور شباب اور زیادہ‘‘ کے اجرا کے موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے دیا مشورہ

حرا صدیقی کے ذریعہ ترتیب دی گئی کتاب ’’اللہ کرے زورشباب اورزیادہ‘‘ کے رسم اجرا کے موقع پر راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی، معروف شاعرہ لتا حیا اور بالی ووڈ گیت کار اے ایم تراز نے شرکت کی۔

 نئی دہلی: کتابیں پڑھنے کی روایت ختم ہوتی جارہی ہے، لوگ کتابوں کو بھولتے جا رہے ہیں، کتابیں انسان کوتہذیب سکھاتی ہیں، اس لئے کتابوں کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہارحرا صدیقی کے ذریعہ ترتیب دی گئی کتاب ’’اللہ کرے زورشباب اورزیادہ‘‘ کے رسم اجرا کے موقع پرراجیہ سبھا رکن اورکانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔

عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی زندگی کے نشیب وفرازپرتفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ پرتاپ گڑھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں اورملک کے مشہورشاعر اورممبر پارلیمنٹ بنے۔ انہوں نے اپنے جدوجہد بھری زندگی کو یاد کرتے ہوئے کئی اپنی زندگی کے کئی قصے سنائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ سیاست میں آنے کے بعد یہاں کی کانٹ چھانٹ سے ڈرنہیں لگتا تومیں ان سے کہتا ہوں کہ اس سے زیادہ سیاست تو ہمارے مشاعروں میں ہوتی ہے، ہم وہاں سے نکل کریہاں پہنچے ہیں توپھرہمیں اب کس بات کا ڈر۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کواپنی حقیقت سے پیچھا نہیں چھڑانا چاہئے اوراپنے ماضی سے منہ نہیں پھیرنا چاہئے۔ پرانی یادوں کو سمیٹ کررکھنا چاہئے، اس سے انسان ہمیشہ اپنی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اس دوران کئی ایسے واقعات سنائے، جس سے لوگوں کو ہنسنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد سامعین کی فرمائش پرعمران پرتاپ گڑھی نے ایک غزل اورنظم بھی سنائی، جس کو لوگوں نے کافی پسند کیا۔

اس موقع پرمہمان خصوصی کے طورپرمشہورشاعرہ لتا حیا، بالی ووڈ کے مشہورگیت کاراے ایم ترازنے شرکت کی۔ لتا حیا اور اے ایم تراز نے عمران پرتاپ گڑھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حرا صدیقی نے ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔عمران پرتاپ گڑھی نے بہت کم عمرمیں اپنی شناخت قائم کی، مخالفین بہت پیچھے رہ گئے اورعمران ترقی کے منازل طے کرتے رہے۔ لتا حیا نے اپنے منظوم کلام سے عمران پرتاپ گڑھی کی تعریف کی۔ مشہورگیت کاراے ایم ترازنے عمران پرتاپ گڑھی سے اپنے دیرینہ تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں ہمیشہ کے لئے لوگوں کو زندہ کردیتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read