
کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل پر بی جے پی کے خلاف حملہ بولا۔
ہمیں ہی قاتل کہے گی دنیا، ہمارا ہی قتل عام ہوگا
ہمیں کوئیں کھودتے پھریں گے، ہمیں پر پانی حرام ہوگا
وقف ترمیمی بل پرراجیہ سبھا میں بحث کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے بی جے پی حکومت پربڑا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 1947 میں جامع مسجد کی تاریخی سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد صاحب نے کہا تھا کہ مسلمانوں کہا جا رہے ہو۔ یہ ہے تمہارا ملک۔ یہاں آبا واجداد کی قبریں ہیں۔ اس وقت مولانا آزاد کی یہ صدائیں سن کر لوگوں نے اپنے سروں کی گٹھریاں اتارکررکھ دی تھیں۔ آج اسی دہلی میں موجود ملک کے پارلیمنٹ میں ایک بل آیا ہے، جو ہم سے اسی جامع مسجد کی سیڑھیوں کے ثبوت مانگے گا۔
عمران پرتاپ گڑھی نے بی جے پی پر کیا طنز
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ حکومت اس بل کو مسلم خواتین کے حق میں بتا رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مسلم طبقے کے خلاف ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے طنز کیا کہ جس پارٹی کے پاس نہ تو لوک سبھا میں اور نہ ہی راجیہ سبھا میں کوئی مسلم خاتون رکن پارلیمنٹ ہیں، وہ مسلمانوں کے مفاد کی بات کررہی ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 26 مذہبی آزادی کی گارنٹی دیتا ہے، لیکن اس بل کے ذریعہ حکومت مذہبی مقامات کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو وقف بورڈ کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کے بجائے ان کا تحفظ کرنا چاہئے۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، ہم کہیں نہیں جائیں گے۔ ہماری پہچان کو کوئی مٹا نہیں سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں نے اس ملک کے لئے جان کی قربانیاں دی ہیں اور ضرورت پڑی تو آگے بھی دیں گے۔
हमीं को क़ातिल कहेगी दुनिया,
हमारा ही क़त्लेआम होगा।
हमीं कुँए खोदते फिरेंगे,
हमीं पे पानी हराम होगा।वक्फ़ बिल पर आज देश की संसद में अपनी बात रखते हुए।#WaqfAmendmentBill #RejectWaqfBill pic.twitter.com/qcQCBVx9va
— Imran Pratapgarhi (@ShayarImran) April 3, 2025
عمران پرتاپ گڑھی نے وقف کی زمین پر کیا کہا؟
عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ کل کرن رجیجو کہہ رہے تھے کہ ریلوے کی زمین ملک کی زمین ہے، ڈیفنس کی زمین ملک کی زمین ہے۔ ہاں تو منسٹرصاحب، وقف کی زمین بھی تو مسلمانوں کی زمین ہے۔ ہمارے آبا واجداد نے ان زمینوں کو ہمارے مذہبی کاموں کے لئے وقف کیا ہے۔ ہم بھی تو اسی ملک کے شہری ہیں۔ ہم بھی تو اسی ملک کے بیٹے ہیں۔ وقف کی زمین بھی تواسی ملک کی زمین ہے۔ ان کو پرایا کیوں بولتے ہیں؟
عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ملک کی آزادی میں ہمارا بھی تعاون ہے۔ اشفاق اللہ خان جب فیض آباد کی جیل میں پھانسی کے پھندے پر جھول رہے تھے، اسی زمین کے لئے جھول رہے تھے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اس دوران مولانا شیرخان آفریدی سے لے کرمہاویر چکرفاتح بریگیڈیئر عثمان اور پرم ویرچکرفاتح ویرعبدالحمید کا ذکرکیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی اس ملک کی زمین کو لہو کی ضرورت ہوگی، منسٹرصاحب آپ سے دو قدم آگے عمران کھڑا ملے گا۔ یہ میں آپ کو یقین دلاتے ہوئے کہہ رہا ہوں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔