Bharat Express

وراٹ کوہلی ہوئے برہم، آؤٹ ہوتے ہی گالی دی، ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے ویڈیو وائرل

بارڈر-گواسکرٹرافی 25-2024 کے آخری میچ میں بھی وراٹ کوہلی کا بلّا خاموش رہا۔ سڈنی ٹسٹ کی پہلی اننگ میں 17 رن بنانے کے بعد وہ دوسری اننگ میں 6 رن بناکرہی آؤٹ ہوگئے۔ وہ ایک بار پھرجاتی ہوئی گیند پرآؤٹ ہوئے، جس کے بعد وہ کافی زیادہ غصے میں نظرآئے۔

سڈنی ٹسٹ میں آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی آگ بگولہ ہوگئے۔

ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے لئے بارڈر-گواسکر ٹرافی 25-2024 کافی خراب رہی۔ سیریزکا آخری مقابلہ ڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں بھی وراٹ کوہلی کا بلّا خاموش رہا۔ وہ پوری سیریزمیں ایک ہی طرح سے آؤٹ ہوتے رہے اور آخری اننگ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ سڈنی ٹسٹ کی دوسری اننگ میں بھی سستے میں آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی کافی غصے میں دکھائی دیئے اورانہوں نے خود پر ہی اپنا غصہ نکالا۔

سڈنی ٹسٹ میں وراٹ کوہلی ہوئے برہم

سڈنی ٹسٹ کی دوسری اننگ میں وراٹ کوہلی 12 گیندوں پر 6 رنوں کی اننگ ہی کھیل سکے۔ اس اننگ میں وہ اسکاٹ بولیلنڈ کا شکار بنے۔ میچ کی پہلی اننگ میں بھی انہیں اسکاٹ بولینڈ نے ہی آؤٹ کیا تھا۔ وراٹ کوہلی ایک بار پھر باہر کی طرف جاتی ہوئی گیند پراپنا کنٹرول نہیں رکھ سکے اورسلپ میں اسٹیواسمتھ کوکیچ دے بیٹھے۔ مقابلے کی پہلی اننگ میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا تھا۔ تاہم اس بار وہ اپنا وکٹ گنوانے کے بعد کافی غصے میں نظرآئے۔ وہ آؤٹ ہونے کے بعد خود کی ہی پیشانی پیٹتے ہوئے نظرآئے اور کچھ نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا۔

بارڈر-گواسکرٹرافی 25-2024 میں نہیں چلا بلّا

وراٹ کوہلی کے لئے بارڈر-گواسکرٹرافی 25-2024 کی شروعات کہیں نہ کہیں اچھی رہی تھی۔ انہوں نے پرتھ ٹسٹ میں ایک سنچری لگائی تھی، لیکن اس کے بعد وہ مسلسل 4 میچوں میں فلاپ رہے۔ وہ پرتھ ٹسٹ کوچھوڑکرکسی بھی ٹسٹ میں نصف سنچری تک نہیں لگا سکے۔ وہ سیریزمیں کھیلی گئی 9 اننگوں میں سے 5 اننگوں میں تو دہائی کا اعدادوشماربھی نہیں چھوسکے۔ اس خراب کارکردگی کے سبب وہ 5 میچوں کی سیریز میں 23.75 کی اوسط سے 190 رن ہی بناسکے۔

بھارت ایکسپریس۔