Bharat Express

Congress On INDIA Alliance: ’انڈیا بلاک ختم ہوگیا‘، کانگریس لیڈر پون کھیڑا کا بڑا دعویٰ، کہا- لوک سبھا الیکشن تک ہی تھا الائنس

انڈیا الائنس سے متعلق الائنس سے وابستہ لیڈران نے کہا کہ یہ الائنس صرف لوک سبھا الیکشن کے لئے تھا، الیکشن ختم ہوچکا ہے تو الائنس بھی ختم ہوگیا۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے بنایا گیا انڈیا الائنس ختم ہوچکا ہے۔ (فائل فوٹو)

Pawan Khera On INDIA Alliance: لوک سبھا الیکشن 2024 میں وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو اقتدارسے بے دخل کرنے کے ارادے سے بنایا گیا انڈیا الائنس کیا ختم ہوچکا ہے؟ یہ سوال اس وقت عوام کی طرف سے بھی پوچھا جا رہا ہے کیونکہ آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادوکے بعد کانگریس لیڈرپون کھیڑا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ الائنس صرف لوک سبھا الیکشن تک ہی تھا۔

انڈیا الائنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پون کھیڑا نے کہا کہ یہ لوک سبھا الیکشن کے لئے تھا اورقومی سطح پرتھا۔ الگ الگ ریاستوں کی صورتحال کے حساب سے جوپارٹیاں ہیں، کانگریس ہو یا علاقائی پارٹیاں ہوں وہ فیصلہ کرتی ہیں کہ ہمیں متحد ہوکرلڑنا ہے یا الگ الگ ہوکرلڑنا ہے۔

تیجسوی یادونے کہا- ختم ہوچکا ہے انڈیا الائنس

اس سے پہلے بکسرمیں ورکردرشن کم ڈائیلاگ پروگرام میں راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) لیڈراورسابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے بھی واضح طورپرکہا کہ ہندوستان اتحاد ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد صرف لوک سبھا انتخابات 2024 تک تھا اورالیکشن ختم ہونے کے بعد یہ ختم ہوگیا ہے۔

عمرعبداللہ نے کہا- ختم کردینا چاہئے انڈیا الائنس

دراصل، عام آدمی پارٹی اور کانگریس دونوں ہی انڈیا الائنس کا حصہ ہیں، لیکن دونوں پارٹیاں دہلی الیکشن الگ الگ لڑرہی ہیں اوراس دوران دونوں کے درمیان سخت نوک جھونک بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ دہلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے درمیان تلخ نوک جھونک پر جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ اپوزیشن متحد نہیں ہے، اس لئے انڈیا الائنس کو تحلیل کردینا چاہئے۔

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ انڈیا الائنس کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ قیادت کون کرے گا؟ ایجنڈا کیا ہوگا؟ الائنس کیسے آگے بڑھے گا؟ ان موضوعات پرکوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے۔ اس بات پرکوئی وضاحت نہیں ہے کہ ہم متحد رہیں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الائنس کی میٹنگ دہلی اسمبلی الیکشن کے بعد ہونی چاہئے اوراس میں وضاحت ہونی چاہئے۔ اگریہ صرف لوک سبھا الیکشن کے لئے تھا توالائنس کوختم کردینا چاہئے۔ لیکن، اگراسے اسمبلی الیکشن کے لئے بھی جاری رکھنا ہے توہمیں مل کرکام کرنا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Also Read