اروند کیجریوال نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے پرویش ورما کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Delhi Assembly Election 2025: عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینراروند کیجریوال نے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے وفد نے جمعرات (9 جنوری) کو الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ خاص طورپردہلی سے بی جے پی امیدوارپرویش ورما کی شکایت کی ہے۔ اروند کیجریوال نے چیف الیکشن کمشنرکوخط لکھا اورمطالبہ کیا کہ پرویش ورما کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جانے چاہئے اوران کی رہائش گاہ پرفوراً ریڈ (چھاپہ ماری) کیا جائے۔ اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ پرویش ورما خواتین کوکھلے عام 1100 روپئے بانٹ رہے ہیں۔ یہ الیکشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ اروند کیجریوال کے ساتھ وفد میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی اوررکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ شامل تھے۔
نوکریوں کا جھانسہ دے کرووٹ مانگ رہے ہیں پرویش ورما: کیجریوال
اروند کیجریوال نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ اوربی جے پی امیدوارپرویش ورما نوکریوں کا جھانسہ دے کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ کیجریوال نے ڈی ای اوکوفوری اثرسے معطل کرنے یا پھرٹرانسفرکئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی پرویش ورما پرمسلسل حملہ آورہے اورووٹ کے بدلے نوٹ دینے کے الزام لگا رہی ہے۔ اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن کی دہلیزتک پہنچ گیا ہے۔ آنے والے وقت میں اس موضوع پردہلی میں سیاسی گھمسان تیزہونے کے آثارہیں۔
نئی دہلی سیٹ سے میدان میں ہیں اروند کیجریوال
اروند کیجریوال نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ یہ دہلی کی سب سے ہاٹ سیٹ مانی جا رہی ہے۔ کانگریس نے اس سیٹ سے سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت کو میدان میں اتارا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔