Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025: دہلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے 29 ناموں کی دوسری فہرست جاری کی، مسلم اکثریتی علاقوں سے نہیں بنائے گئے مسلم امیدوار، اوکھلا، سیلم پور، مٹیا محل اوربلیماران سے امیدواروں کا اعلان

بی جے پی نے الیکشن کے اعلان سے قبل پہلی فہرست بھی 29 امیدواروں کی جاری کی تھی اور اب یہ دوسری فہرست ہے۔ بی جے پی نے اب تک 58 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ حالانکہ ابھی بھی اسے 12 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کرنا ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے 29 امیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست جاری کی ہے۔

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے لئے بی جے پی نے 29 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں کپل شرما کوبھی امیدواربنایا گیا ہے۔ کپل مشرا کراول نگرسے ٹکٹ ملا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مسلم اکثریتی علاقوں سیلم پور، اوکھلا، مٹیا محل اور بلیماران جیسی سیٹوں سے بھی مسلم امیدوارنہیں اتارا گیا ہے۔ یہ تمام سیٹیں مسلم اکثریتی مانی جاتی ہیں، لیکن بی جے پی نے اب تک جن 58 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، اس میں ایک بھی مسلم امیدوار نہیں ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اوکھلا اسمبلی حلقہ سے سابق کانگریسی منیش چودھری، مٹیا محل سے دیپتی اندورا کوامیدوار بنایا گیا ہے۔ وہیں سیلم پورسے انل گوڑ، بلیماران سے کمل باگڑی اورچاندنی چوک سے ستیش جین کوٹکٹ دیا گیا ہے۔

تری نگر سے تلک رام گپتا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سلطان پور ماجرا سے کرم سنگھ کرما کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ابھے ورما کو ایک بار پھر لکشمی نگر سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہ اس وقت لکشمی نگر کے رکن اسمبلی ہیں۔ پارٹی نے نریلا اسمبلی حلقہ سیٹ سے راج کرن کھتری، تیمارپور سے سوریہ پرکاش کھنہ، منڈکا سے گجیندردرال، کراڑی سے بجرنگ شکلا، شکوربستی سے کرنیل سنگھ، صدربازار سے منوج کمار جندل، موتی نگرسے ہریش کھورانہ، مادی پور سے ارمیلا کیلاش گنگوال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

کانگریس سے بی جے پی میں آئے نیرج بسویا کو بھی ملا ٹکٹ

پارٹی نے ہری نگر سے شیام شرما، تلک نگر سے شویتا سینی، وکاس پوری سے ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ، اتم نگر سے پون شرما، دوراکا سے پردیمر راجپوت، مٹیالہ سے سندیپ سہراوت، نجف گڑھ سے نیلم پہلوان، پالم سے کلپید سولنکی، راجندر سنگھ سے امنگ بجاج، کستوربا نگر سے نیرج بسویا، تغلق آباد سے روہتاس بدھوڑی، کونڈلی سے پرینکا گوتم، کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ نیرج بسویا کانگریس سے بی جے پی میں گئے ہیں اور بی جے پی نے ان پر بھروسہ جتاتے ہوئے ٹکٹ بھی دیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ بی جے پی نے الیکشن کے اعلان سے قبل 4 جنوری کو اپنی پہلی فہرست بھی 29 امیدواروں پرمشتمل جاری کی تھی اوراب یہ دوسری فہرست ہے۔ بی جے پی نے اب تک 58 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ حالانکہ دہلی کی کل 70 اسمبلی سیٹوں کے لئے بی جے پی کو ابھی بھی 12 سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان کرنا ہے۔ مسلم اکثریتی حلقوں سے بھی بی جے پی نے مسلمانوں کومایوس کیا ہے اورایسا لگتا ہے کہ بی جے پی اب کسی بھی مسلم امیدوارکوٹکٹ نہیں دے گی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-