سعودی عرب میں شوال کا چاند نظرآگیا ہے۔ عرب ممالک میں 30 مارچ کو عید الفطر کا تہوار منایا جائے گا۔
نئی دہلی: ماہِ صیام 2025 کا چاند نظرنہیں آیا، جس کی وجہ سے رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ 2025 سے رکھا جائے گا۔ یعنی ہندوستان میں پہلا روزہ 2 مارچ بروزاتواررکھا جائے گا۔ مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کی طرف سے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، لیکن کہیں بھی چاند نظرنہیں آیا، جس کے بعد تیس کی رویت کا اعتبارکرتے ہوئے 2 مارچ 2025 سے رمضان المبارک کے آغازکا اعلان کیا گیا۔
امارت شرعیہ ہند، مرکزی روہت ہلاک کمیٹی، جامع مسجد، دہلی، شاہی مسجد فتحپوری، دہلی، دارالعلوم دیوبند، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند، مرکزی ادارہ شرعیہ اورمختلف کمیٹیوں نے باضابطہ طورپراعلان کردیا ہے کہ رمضان المبارک کا آغازدو مارچ سے ہوگا اورپہلا روزہ اتوارکوروکھا جائے گا۔ ملک کے مختلف مقامات سے ان تنظیموں اورکمیٹیوں نے رابطہ کیا، لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔





بھارت ایکسپریس اردونے مختلف مقامات پررابطہ کرکے دریافت کرنے کی کوشش کی، لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ اس طرح سے باضابطہ طور پر رمضان المبارک کا آغازبروز اتوار،2 مارچ، 2025 سے ہوگا۔ نماز تراویح یکم مارچ 2025 سے ادا کی جائے گی۔ اب یہ بات طے ہوگئی کہ اگر رمضان المبارک کا مہینہ 29 کا ہوگا توعیدالفطر کا تہو31 مارچ 2025 کو منایا جائے گا اور 30 کا مہینہ ہونے کی صورت میں عیدالفطریکم اپریل کو منائی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



