Bharat Express

بین الاقوامی

ہندوستانی وزارت خارجہ یے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر محفوظ عالم کے فیس بک پوسٹ پر سخت اعتراض جتایا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے بنگلہ دیش حکومت سے اس فیس بک پوسٹ پر احتجاج کیا ہے۔

بریون پیس کے دفتر نے گزشتہ نومبر میں  اڈانی گروپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ بھارتی حکومت کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے رشوت خوری کی یوجنا کو چھپا کر امریکی سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس مذاکرات کے لیے تیار ہے، انھوں نے زور دیا کہ کیف کو بھی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ولادیمیر پوتن نے مستقل امن معاہدے کے حق میں عارضی جنگ بندی کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے امریکی بحریہ کی جانب سے صنعا شہر میں حوثیوں کے زیر کنٹرول وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنانے کے ایک دن بعد کیے گئے، جس میں کافی نقصان پہنچا۔ اس حملے کے بعد حوثی گروپ نے اسرائیل کی جانب طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ بھی فائر کیے تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اس معاملے پر مسلسل اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا۔ ’’ہم اپنے خدشات کے بارے میں واضح اور مستقل رہے ہیں، اور ہم ان مسائل پر پاکستان کے ساتھ تعمیری طور پر بات چیت جاری رکھیں گے۔‘‘

ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں کیلاش مانسروور یاترا کا دوبارہ آغاز، سرحد پار دریاؤں پر ڈیٹا کا تبادلہ اور سرحدی تجارت شامل ہیں۔

مختلف شعبوں میں امریکی کمپنیوں میں غیر ملکی خصوصی مہارت رکھنے والے ملازمین کی بہت مانگ ہے۔ آئی ٹی کمپنیاں ہر سال ہندوستان اور چین جیسے ممالک سے ہزاروں ملازمین کو بھرتی کرتی ہیں

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ شام میں جامع سیاسی منتقلی کے لیے ٹھوس تحریک اس بات کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی کہ ملک کو وہ معاشی مدد ملے جس کی اسے ضرورت ہے۔

شمالی غزہ میں جبالیا، بیت حنون اور بیت لاہیا کا محاصرہ 70 روز سے جاری ہے جبکہ صیہونی فورسز کی جانب سے المواصی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

"ہمارے ملک کو آج ایک سنگین چیلنج کا سامنا ہے،" کرسٹیا فری لینڈ نے اپنے استعفیٰ میں ٹرمپ کے کینیڈین درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹروڈو چاہیں گے کہ وہ دوسری نوکری تلاش کریں۔