Kabul Blast: کابل میں بڑا دھماکہ، طالبان حکومت کے وزیر خلیل الرحمٰن حقانی سمیت 12 افراد جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکہ میں طالبان حکومت کے وزیرسمیت 12 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، دھماکہ ایک میٹنگ کے دوران وزارت کمپلیکس میں ہوا۔
Syria Civil War: اسرائیل نے شام میں مچائی تباہی، 48 گھنٹوں میں کئے 350 حملے، 80 فیصد ہتھیار برباد
شام میں جنگ کی مانیٹرنگ کرنے والے انسانی حقوق کے ادارے ایس اوایچ آرنے کہا ہے کہ جنوب مغربی شام میں درعا کے علاقے میں اسرائیلی فورسیز نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں دوشہری شہید ہوگئے۔ حملوں میں ازرائے شہرمیں 12ویں بریگیڈ کو ہدف بنایا گیا۔
Syria’s interim government forms: ملک شام میں عبوری حکومت کا اعلان،صرف تین مہینے کیلئے محمد البشیر کو بنایا گیا وزیراعظم
محمد البشیر نے 2007 میں حلب یونیورسٹی سے شعبہ مواصلات میں الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے 2011 میں شامی گیس کمپنی سے منسلک گیس پلانٹ میں پریزیشن انسٹرومینٹیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کیا۔
Rajnath Singh calls on Russian President Putin:ہندوستان ہمیشہ اپنے روسی دوستوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا،راجناتھ سنگھ نے پوتن سے کی ملاقات
اس دورے کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ ایس400 ٹریومپھ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کے باقی دو یونٹس کی سپلائی کو تیز کرے۔ انہوں نے ماسکو میں اپنے ہم منصب آندرے بیلوسوف کے ساتھ لمبی بات چیت کی۔
Netanyahu on Golan Heights: شام کی زمین پر اسرائیل کا دعویٰ، نتین یاہو نےکہا- ہمیشہ ہمارا رہے گا گولان ہائٹس
اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے پیرکے روز کہا کہ تقریباً 60 سالوں سے اسرائیل کے قبضے میں رہا گولان ہائٹس ہمیشہ کے لئے اسرائیل کا ہی رہے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے نومنتخب صدرڈونالڈ ٹرمپ کوان کی پہلی مدت کار کے دوران اس خطے میں اسرائیل کے قبضے کو منظوری دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔
World Bullish on India: عالمی برادری کر رہی ہے ہندوستان کے پبلک ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور جامع ترقی کی تعریف: آئی ایم ایف
2002 سے 2013 تک، مجموعی عنصر کی پیداواری ترقی، اس کی شرح اوسطاً 1.3 فیصد سالانہ تھی۔ 2014 سے اب تک یہ 2.7 فیصد سالانہ رہی ہے۔ سبرامنیم نے کہا کہ دوسرے الفاظ میں، پیداواری صلاحیت گزشتہ مدت کے مقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔
Efforts to form a government in Syria:شام میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے کوششیں تیز،محمد البشیر کو دی گئی ذمہ داری،فوجیوں کیلئے عام معافی کااعلان
ترک صدر طیب اردوغان نے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد اور انکی حکومت نے ترکیہ کی مذاکرات کی پیشکش کو رد کر دیا تھا۔ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ شام کو تباہ و برباد چھوڑ کر بشار الاسد خود فرار ہوگئے۔
Canada and Mexico then let them become states: امریکہ کا حصہ بن جائے کینیڈا اور میکسیکو،نہیں تو سبسڈی دینا کردیں گے بند،ڈونالڈٹرمپ کی نئی دھمکی
ٹرمپ نے بعض امریکی سی ای اوز کے ان تبصروں کی تردید کی کہ ٹیرف سے امریکہ کو نقصان پہنچے گا اور عام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے عام لوگوں پر دباؤ بڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے امریکیوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
A new era for Syria: بشار نے شام کو ایرانی خواہش کی تکمیل کا سامان بنادیا تھا،الجولانی نے مفرور صدر پرلگایا سنگین الزام،امریکہ،سعودی اور ترکی کا بڑا بیان
شامی عوام ازخود ملک کی تعمیرِ نو کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور بین الاقوامی اور علاقائی طاقتوں کو دانائی سے کام لینا اور ملک کی علاقائی سالمیت کو بچانا ہو گا۔ ترکیہ نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کو اس صورتِ حال سے فائدہ نہ اٹھانے دیا جائے۔
Syria Crisis: روس مشکل وقت میں دوستوں کو نہیں چھوڑتا، یہی فرق ہے امریکا اور ہم میں…، ماسکو کا طنز
روس کے سفیر Mikhail Ulyanov نے کہا کہ بشار الاسد اور ان کا خاندان ماسکو میں ہے۔ روس مشکل وقت میں اپنے دوستوں کو دھوکہ نہیں دیتا ۔ روس اور امریکہ میں یہی فرق ہے۔