تلنگانہ کے گوشہ محل حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ ایک بار پھر اپنے اشتعال انگیز بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی اور اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی کو ان کے 15 منٹ کے متنازعہ بیان کے انداز میں جواب دیا ہے۔ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ اور ناگا سادھوؤں کے حوالے سے بیان دیا۔
بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے کہا کہ تم لو گ ہمیں کیا کہتے ہو کہ پندرہ منٹ دے دو،پولیس کو ہٹا دو، 100 کروڑ ہندوؤں کو ختم کردیں گے بولنے والے آج اتر پردیش میں مہا کمبھ ہو رہا ہے،وہاں جاکر کروڑوں ہندو گنگا میں اسنان کررہے ہیں ۔اس دوران انہوں نے ناگا سادھوؤں کا ذکر کرتے ہوئے اتر پردیش اور حیدرآباد کے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے۔ انہوں نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ اس ویڈیو میں قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جنہیں بھارت ایکسپریس تحریر نہیں کر سکتا۔
15 मिनट की बात करने वालों, सुन लो – अगर हम नागा साधुओं को आगे कर दें, तो तुम्हारा पूरा इतिहास खत्म हो जाएगा। pic.twitter.com/a5uTrvsJb6
— Raja Singh (@TigerRajaSingh) January 25, 2025
انہوں نے کہاکہ ناگا سادھوؤں کی تاریخ یہ ہے کہ وہ کبھی بھی عوام میں نہیں آتے، وہ صرف کمبھ کے دوران آتے ہیں، اگر آپ ان کی تاریخ کو دیکھیں تو سناتن پر جب بھی کوئی بحران آیا، انہی ناگا سادھوؤں نے تلوا،بھالا اٹھایا۔ اکبرالدین اویسی کی ایک پرانی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ناگا سادھوؤں کو حیدرآباد بھیجا جائے تو 15 منٹ تک بولنے والے پاکستان چلے جائیں گے، ہندوؤں سے کوئی نہ ٹکرانا،ہندو جب اٹھا ہے تب تاریخ لکھا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔