Bharat Express

بین الاقوامی

یون کو گاڑی سے اترتے اور پوچھ گچھ کے لیے دفتر میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ توقع ہے کہ تفتیش کار 48 گھنٹوں کے اندر انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ طلب کریں گے۔ یون پر بغاوت اور طاقت کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر یون سک یول پر اپنے اختیارات کے غیر قانونی استعمال اور مارشل لاء لگانے کی کوشش کرنے کا الزام ہے جس پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ مواخذے کے بعد سے ملک میں عدم استحکام کا ماحول تھا جو اب ان کی گرفتاری سے مزید سنگین ہو گیا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ وہ عالمی بحران حل نہیں کر سکے۔غزہ میں جاری بحران کے حوالے سے امریکی صدر نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہم حماس کی جانب سے پکڑے گئے قیدیوں کے حوالے سے ڈیل کے قریب ہیں، جس کے بعد غزہ انکلیو میں جاری لڑائی رُک جائے گی۔

نواف سلام لبنان سے باہر ہیں وہ آج  وطن واپس پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ 2 سال سے نگران حکومت قائم ہے، نئی حکومت بنانے کے لیے سلام کی نامزدگی 2سالہ سیاسی خلا کے بعد سامنے آئی ہے۔

سوڈانی فوج اور 'آر ایس ایف' کے اہلکار دونوں ایک دوسرے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہیں۔ نیز طبی کارکنوں اور صحافیوں کو بھی نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہیں۔جس علاقے میں پیر کے روز شدید گولہ باری کی گئی ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن غزہ کی جنگ کے بعد غزہ کی دوبارہ تعمیر اور اسے حماس ا ور اسرائیل کے ذریعے دوبارہ منظم کرنے کا منصوبہ پیش کر رہے ہیں۔

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جیک اسمتھ کو پاگل قرار دیا ہے۔

اگر امریکہ میں ٹِک ٹاک پر پابندی لگائی جاتی ہے تو یہ دوسرے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام (میٹا) اور یوٹیوب (الفابیٹ) کے لیے ایک اچھا موقع ہو سکتا ہے۔

جنوبی افریقہ میں غیر قانونی کان کنی ایک عام مسئلہ ہے۔ جب بڑی کمپنیاں کانوں کو بیکار سمجھ کر چھوڑ دیتی ہیں تو مقامی کان کن وہاں سے باقی ماندہ سونا نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ خطرناک صورتحال ان کی جان کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔

دو ریاستی حل پر بھی بات چیت تیز کردی گئی ہے۔ناروے کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوشش کیلئے درجنوں ممالک میں اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔