Bharat Express

بین الاقوامی

ریزولیشن کے مطابق، اسرائیل کو آئندہ 12 ماہ کے اندر فلسطین پر قبضہ کئے ہوئے حصوں سے اپنی فوج اور لوگ ہٹانے ہوں گے۔ ساتھ ہی قبضہ کی وجہ سے ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لئے بھی اسرائیل پیسے اور ریسورس دے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے کہا کہ اس نے کاتیوشا راکٹوں سے سرحد کے ساتھ متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں کئی فضائی دفاعی اڈے اور اسرائیلی آرمرڈ بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ (یواین) میں ووٹنگ اسرائیل کے لئے ایک چیلنج پیش کرتا ہے اوربین الاقوامی برادری میں ملک کی صورتحال کو مزید کمزورکرسکتا ہے۔

غزہ کی پٹی کے لیے ایک نئے انتظام کی بات بھی کی گئی ہے۔ یرغمالیوں کے رشتہ داروں نے اس منصوبے کی تعریف کی، لیکن حماس کے ایک اہلکار نے فوری طور پر اسے 'مضحکہ خیز' قرار دیا

مبلغ اسلام ڈاکٹرذاکرنائک نے کہا کہ ولیم کیمبل کی کتاب میں بائبل کو دفاع کرنے کے علاوہ قرآن میں تقریباً 38 سائنٹفک غلطیاں نکالی گئیں، جس 8-7 سال تک کسی مسلم نے جواب نہیں دیا، لیکن میں نے جواب دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ اگر میں یہ الیکشن نہیں جیت پاتا ہوں اوراگرایسا ہوتا ہے تواس میں یہودی لوگوں کا بڑا رول ہوگا کیونکہ اگر 60 فیصد عوام دشمن کو ووٹ دیتے ہیں تو میری رائے میں دوسال کے اندر اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا۔

حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے لبنان اور شام میں اس کے ارکان کے خلاف پیجر اور واکی ٹاکی حملے "تمام سرخ لکیروں" کو عبور کر گئے ہیں اور یہ گروپ جوابی کارروائی کرے گا اور غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف اپنی لڑائی میں حزب اللہ غیرمتزلزل ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 'فوری جنگ بندی' ہونی چاہیے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ 'تناؤ میں ممکنہ اضافے سے خوفزدہ اور فکر مند ہے۔'

آئی ڈی ایف نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ہم اس وقت لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر حملہ کر رہے ہیں،" کئی دہائیوں سے حزب اللہ نے جنوبی لبنان کو جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔ .

مسلم اکثریتی ملک ترکی نے لبنان میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کے روز صدر رجب طیب اردگان نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے میں تنازعات کو بڑھانے کی اسرائیل کی کوششیں انتہائی خطرناک ہیں۔