Bharat Express

Former Prime Minister of Pakistan Imran Khan: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مئی کے تشدد کیس میں ہائی کورٹ سے کیا رجوع

جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مئی 2023 کو ہونے والے تشدد سے متعلق آٹھ مقدمات میں گرفتاری کے بعد ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان۔ (فائل فوٹو)

Former Prime Minister of Pakistan Imran Khan: جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مئی 2023 کو ہونے والے تشدد سے متعلق آٹھ مقدمات میں گرفتاری کے بعد ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان مقدمات میں ایک اعلیٰ فوجی افسر کی رہائش گاہ پر حملہ بھی شامل ہے۔ ہفتہ کو لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی علیحدہ درخواستیں دائر کی گئیں۔ گزشتہ سال نومبر میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان مقدمات میں خان کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

عمران خان (72) نے اپنی درخواستوں میں دلیل دی کہ استغاثہ 9 مئی کو ان کی گرفتاری کے بعد پھوٹنے والے تشدد میں ان کے ملوث ہونے کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ 9 مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کمپلیکس سے نیم فوجی رینجرز کے ہاتھوں خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے۔ ان کی پارٹی کے کارکنوں نے جناح ہاؤس (لاہور کور کمانڈر ہاؤس)، میانوالی ایئربیس اور فیصل آباد میں آئی ایس آئی کی عمارت سمیت درجن بھر فوجی تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی۔

یہ بھی پڑھیں- Donald Trump oath ceremony: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہندوستانی حکومت کے نمائندے کے طور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کریں گے شرکت

فوج کے ہیڈکوارٹر پر بھیڑ نے کیا تھا حملہ

ہجوم نے راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر بھی حملہ کیا تھا۔ خان نے کہا کہ انہیں 9 مئی کے مقدمات میں ”صرف سیاسی وجوہات کی بنا پر ہراساں کرنے اور ذلیل کرنے کی منصوبہ بند سازش“ کے نتیجے میں پھنسایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں ان کے خلاف واحد الزام ”اُکسانے“ کا ہے، جسے استغاثہ نے انتہائی مبہم انداز میں پیش کیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ پیر کو خان ​​کی درخواست پر غور کر سکتی ہے۔ خان کئی مقدمات کے سلسلے میں اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read