No excuse for education ban: لڑکیوں کی تعلیم کے مسئلے پر طالبان حکومت میں کھینچ تان شروع،نائب وزیرخارجہ نے پابندی کوبتایاغیر شرعی،طالبان سپریمو کو دیا پیغام
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ستانکزئی نے لڑکیوں اور خواتین کے تعلیم حاصل کرنے کے حق میں بیان دیا ہے۔اس سے قبل ستمبر 2022 میں بھی انہوں نے بچیوں کے اسکول کئی ماہ بند رکھنے اور یونیورسٹی تعلیم پر پابندی کے اقدامات کے بعد ایسے ہی بیانات دیے تھے۔
Guns in Gaza have gone silent: غزہ جنگ بندی میں قیدیوں کے تبادلے کا پہلا مرحلہ مکمل،دوسری کھیپ کی رہائی آئندہ ہفتے کے روز ہو گی
ذرائع نے حماس کے ایک رہنما کے حوالے سے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں قید خواتین قیدیوں کی دوسری کھیپ کی رہائی ہفتے کی شام کو ہو گی۔ خواتین قیدیوں کی پہلی کھیپ کل اتوار کو غزہ میں جنگ بندی کے پہلے دن ہوئی تھی۔
Bitcoin Price: ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر، $109,000 سے اوپر پہنچی قیمت
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے عین قبل بٹ کوائن نے ایک نئی تاریخی چھلانگ لگائی ہے۔ آج صبح، بٹ کوائن کی قیمت $109,241 تک پہنچ گئی۔
Israel-Hamas Ceasefire: سیز فائر معاہدہ کے تحت اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا، حماس نے بھی تین اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑا
حماس اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر2023 سے جاری جنگ کے لئے جنگ بندی معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس طرح سے دونوں ممالک میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔
Trump will take his oath using two symbolic Bibles: امریکی صدر کی تاج پوشی ،دوبائبل پر ہاتھ رکھ کر اٹھائیں گے حلف، ماں سے جڑا یہ واقعہ
ٹرمپ کو امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس حلف دلائیں گے۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ دو بائبلوں پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کی رازداری کا حلف اٹھائیں گے۔
Meta to launch Edit: میٹا کا بڑا اعلان، ٹِک ٹاک پر پابندی لگتے ہی نئی ایپ ایڈِٹ متعارف، جانیے خاص فیچرز
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا ہے کہ ایڈیٹ ایپ اگلے ماہ سے آئی او ایس پر دستیاب ہوگی اور بعد میں اسے اینڈرائیڈ کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔
Donald Trump to Take Oath as 47th US President Today: ٹرمپ کے حلف میں صرف چند گھنٹے باقی … 100 فائلیں ہوچکی ہیں تیار، پہلے ہی دن ہلچل مچانے کے موڈ میں
ڈونلڈ ٹرمپ کا پورا سیاسی کیریئر تارکین وطن کو امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہنے سے روکنے سے جڑا ہوا ہے۔ وہ امریکہ میں امیگریشن کے سخت خلاف ہیں
Trump promises ‘brand new day: “میں تیسری عالمی جنگ کو ہونے سے روکوں گا…”، ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے سے قبل وکٹری ریلی میں بڑا اعلان کر دیا
ٹرمپ پہلے ہی مغربی ایشیا میں خود کو شامل کر چکے ہیں۔ خطے کے لیے ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف اس امریکی ٹیم کا حصہ تھے جس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر کام کیا، جس کا اطلاق اتوار سے ہوا۔
Donald Trump to take oath: ٹرمپ کی حلف برداری کی جگہ اچانک تبدیل،تقریبِ حلف برداری اِن ڈور منتقل،جانئے کیوں لیا گیا یہ فیصلہ
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔ اس سے پہلے وہ 2016 سے 2020 تک امریکہ کے پینتالیسویں صدر کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔
Israel-Hamas Cease Fire:جنگ بندی ہوتے ہی نتن یاہو کو لگا بڑا جھٹکا، اسرائیل کی قومی سلامتی کے وزیر سمیت 3 وزرا مستعفی،حکومت غیر مستحکم
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ بندی کے معاہدے پر تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد عمل درآمد شروع ہو گیا تھا، چند گھنٹے کی تاخیر کی وجہ سے اسرائیلی حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔