
دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی نے اب ایک نئی چال چل دی ہے، جس کے تحت پارٹی الیکشن میں کسی بھی قسم کی گڑبڑی کو روکنے کی تیاری کررہی ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق عام آدمی پارٹی نے انتخابات سے قبل انجینئرز کی ایک ٹیم تیار کرلی ہے ،جس کے ذریعے اس اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ یا گڑبڑی پر نکیل کسنے کی کوشش کی جائےگی۔
خبر ہے کہ عام آدمی پارٹی نے انجینئرز کی ایک بڑی ٹیم کو الگ الگ ووٹنگ بوتھ پر بھیجنے کیلئے تیار کیا ہے۔اس ٹیم کو کچھ خاص ڈیوائس کے ذریعے ٹریننگ بھی دی گئی ہے کہ کیسے اگر کوئی گڑ بڑی ہورہی ہے تو اس کی تصدیق ممکن ہوگی اور کیسے اس کو روکا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان انجینئرز کو خاص طور پر ان سیٹوں پر پارٹی بھیجے گی جہاں پارٹی کا ووٹ بینک بہت مضبوط ہے اور جس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا شک ہے۔
اس ٹیم کا بنیادی طور پر کام یہ ہوگا کہ وہ کسی بھی قسم کی گڑبڑی کی گرفت کرے۔کہیں کوئی شک ہوتا ہے تو فوراً اس کی ویڈیو گرافی کرے۔ ووٹ دینے کیلئے رائے دہندگان کے لائن میں لگنے کا وقت ریکارڈ کرے اور ووٹنگ کا عمل مکمل طور پر شفاف ہے یا نہیں اس کی نگرانی کرے۔ چونکہ عام آدمی پارٹی کو شک ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کیلئے ووٹنگ کی رفتار کو کم کیا جاسکتا ہے۔دھیمی رفتار سے ووٹنگ کا مطلب کچھ گڑبڑ کیا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے انجینئرز کی ایک بڑی ٹیم تیار کی گئی ہے جنہیں ووٹنگ کے دن الگ الگ بوتھ پر تعینات کیا جائےگا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔