سپریم کورٹ جمعرات (3 اپریل 2025) کو مغربی بنگال کے اساتذہ بھرتی گھوٹالہ پر اپنا فیصلہ سنانے رہی ہے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے کہا ہے کہ تقرری میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے بھی اتفاق کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اس تقرری کے عمل کے ذریعے بھرتی کیے گئے تمام اساتذہ کی ملازمتیں ختم کر دی جائیں۔سپریم کورٹ نے 25 ہزار سے زائد اساتذہ/سکول ملازمین کی نوکریاں منسوخ کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
The Supreme Court upholds the Calcutta High Court’s decision to cancel the recruitment of more than 25,000 teachers and non-teaching staff by the SSC in 2016 for state-run and state-aided schools.
“We find no valid ground or reason to interfere with the decision of the High… pic.twitter.com/6KHK5XX0G3
— ANI (@ANI) April 3, 2025
فیصلے کے دوران چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ جو لوگ اس نوکری سے پہلے کسی بھی سرکاری محکمے میں کام کر رہے تھے وہ وہاں واپس جانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایسی درخواستوں پر 3 ماہ کے اندر غور کیا جانا چاہیے۔اور جو لوگ اب تک کام کر رہے تھے انہیں تنخواہ واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اس حکم کے بعد ان کی نوکری ختم ہو گئی ہے۔سی جے آئی سنجیو کھنہ نے کہا کہ کیس کی سی بی آئی تحقیقات کے خلاف ریاستی حکومت کی درخواست کی سماعت 4 اپریل کو ہوگی۔
اپریل 2024 میں دیئے گئے فیصلے میں ہائی کورٹ نے تمام نوکریوں کو منسوخ کرتے ہوئے ان لوگوں سے سود کے ساتھ پوری تنخواہ کی وصولی کا بھی کہا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جو لوگ کام کر رہے تھے انہیں اپنی تنخواہ واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 2016 میں تقرری کا پورا عمل ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی سے بھرا ہوا تھا۔سال 2016میں، 23 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اسٹیٹ اسکول سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کے امتحان میں شرکت کی تھی۔ 25 ہزار سے زائد بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات تھے۔ اب سپریم کورٹ نے نئی بھرتیوں کا عمل 3 ماہ میں مکمل کرنے کا کہا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ جو سابق امیدوار کلین تھے انہیں نئی بھرتی کے عمل میں کچھ رعایت دی جا سکتی ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ایک معذور ملازم کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملازمت جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ بقیہ معذور امیدواروں کو نئی بھرتی کے عمل میں کچھ رعایتیں دینے کو کہا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے پورے گھوٹالے کی سی بی آئی تحقیقات کو بھی چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ اس پہلو پر 4 اپریل کو سماعت کرے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



