Bharat Express

بین الاقوامی

ادھر صنم خان کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ اس نے شادی سے پہلے ہی اپنا نام بدل لیا تھا۔ اس کے بعد اسی نام کی بنیاد پر بشیر سے شادی کر کے پاکستان میں رہنے کے لیے ویزا بنایا گیا۔

آج پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں تحریکِ انصاف پر پابندی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔ البتہ وزیرِ اعظم نے اجلاس کے دوران تحریکِ انصاف اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ تو بنایا مگر پارٹی پر پابندی سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اس وقت امریکہ کے دورے پرہیں، جہاں ان کا کانگریس کوخطاب کرنے کا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے بعد ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملنے کا امکان ہے۔

21 جنوری 2024 کو افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ اس بزنس جیٹ پر سات روسی سوار تھے، جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔

نیپال کی راجدھانی کٹھمنڈومیں ٹیک آف کے دوران ایک طیارہ حادثے کا شکارہوگیا۔ اس طیارہ میں 19 لوگ سوارتھے۔

دی کھٹمنڈو پوسٹ کی خبر کے مطابق، بدھ کو نیپال کے کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوریا ایئر لائن کا ایک طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

ایڈرین بیومونٹ نے کہا کہ امریکہ میں معاشی ڈیٹا بہتر ہوا ہے اور افراط زر میں کمی آئی ہے، کملا ہیرس اس سے براہ راست فائدہ اٹھا سکتی  ہیں۔ اس کے علاوہ انتخابات کے وقت بائیڈن کی عمر 82 سال ہوچکی ہے، جب کہ کملا ہیرس کی عمر 60 سال ہو گی۔

۔متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش 57 شہریوں کو گذشتہ جمعے کو سڑکوں پر ’فسادات بھڑکانے‘ کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے ڈبلیو اے ایم (وام) کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل نے تین افراد کو عمر قید کی بھی سزا سنائی۔

آج یعنی بروز منگل یہ خبر ملی کہ امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہوگئیں ہیں ۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں اور ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکیورٹی ناکامی قبول کی تھی۔

حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق اور فتح گروپ کے رہنما محمد ال علولی سمیت دیگر 12 فلسطینی دھڑوں کے نمائندوں نے مذاکراتی عمل میں شرکت کی۔چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں نے غزہ جنگ کے بعد عبوری قومی مصالحتی حکومت کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔