Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025: ملک کے اقلیتوں، دلتوں اورپسماندہ طبقات کی آوازہیں راہل گاندھی: پپو یادو نے شاہین باغ میں کردیا بڑا اعلان

پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپویادونے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی، اروند کیجریوال دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال نے کبھی مسلمانوں کے مسئلے پر زبان نہیں کھولی۔ وہ مسلمانوں کی بات نہیں کرنا چاہتے ہیں، لیکن پپو یادو جب تک زندہ ہے، جب تک آپ کی بات کرے گا اور کوئی بھی طاقت ہمیں روک نہیں پائے گی۔

پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے اریبہ خان کے لئے شاہین باغ میں ووٹ مانگا۔

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے لئے کانگریس نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ خاص طورپرکانگریس جن سیٹوں پر مضبوطی سے الیکشن لڑ رہی ہے، وہاں پرکانگریس پارٹی کے سینئرلیڈران انتخابی تشہیرمیں مصروف ہیں۔ بہارکے پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپویادودہلی کی کئی سیٹوں پرانتخابی تشہیرکرچکے ہیں، اسی ضمن میں پپویادواوکھلا اسمبلی حلقہ کے شاہین باغ علاقے میں پہنچے اورانہوں نے کانگریس امیدواراریبہ خان کے لئے ووٹ مانگا۔ اس دوران پپویادو نے شاہین باغ کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں میں جن کوبھی مدد کی ضرورت ہوگی، وہ میرے پاس چلے آئیں گے، میں ان کی مدد ضرور کروں گا، جس بھی غریب لڑکی کی شادی ہوگی، وہ آئے گا تواس کے لئے میں 50 ہزار روپئے دوں گا۔

پپویادونے شاہین باغ میں منعقدہ عوامی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے مسائل پرراہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور پپویادوکے علاوہ کسی بھی سیکولرپارٹی کے لیڈران کی زبان نہیں کھلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے شہریت ترمیمی قانون اوراین آرسی کی بات ہو، چاہے سنبھل اوربہرائچ کی بات ہو، یا پھرفلسطمین کی آوازاٹھانے کی بات ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپویادونے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی، اروند کیجریوال دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال نے کبھی مسلمانوں کے مسئلے پر زبان نہیں کھولی۔ وہ مسلمانوں کی بات نہیں کرنا چاہتے ہیں، لیکن پپویادوجب تک زندہ ہے، جب تک آپ کی بات کرے گا اورکوئی بھی طاقت ہمیں روک نہیں پائے گی۔ انہوں نے آصف محمد خان کی بیٹی اریبہ خان کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے بڑی امیدوں کے ساتھ امیدواربنایا ہے، اس لئے آپ سبھی لوگ ان کو ووٹ دیجئے تاکہ کانگریس پارٹی کومضبوط کیا جاسکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Also Read