Bharat Express

MP Pappu Yadav

پپو یادو نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان  انہیں عقل دے، اگر ہمارے پاس 20 ایم ایل اے ہوتے تو ہمیں گولی مارنے کی نوبت آجاتی ، لیکن تیجسوی کے پاس سینکڑوں ایم ایل اے ہیں، پھر بھی وہ عوامی مسائل پر ایکشن نہیں لے رہے ہیں۔

پورنیہ کے ایم پی پپو یادو کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ دھمکی میں کہا گیا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کے لوگ پپو یادو کے بہت قریب آچکے ہیں اور انہیں کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے۔

خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ تمہاری پورنیہ رہائش گاہ ارجن بھون کو 15 دنوں میں اڑا دیا جائے گا۔ اگر تم ہم سے رابطہ کرنا چاہتے ہو تو خط میں میرا نمبر لکھا ہوا ہے، اس نمبر پر مجھ سے رابطہ کرو۔

پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ اس شخص کا کئی بڑی شخصیات سے بھی براہ راست رابطہ رہا ہے۔ وہ ایمس اور وزارت کی کینٹین میں بھی کام کر چکا ہے۔ وہ اس وقت کہیں کام نہیں کر رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ سب کچھ سامنے آیا ہے۔

پپو یادو کو واٹس ایپ پر کال کرکے دھمکی بھی دی گئی ہے۔ جس نمبر سے پپو یادو کو کال کیا گیا تھا اس کی ڈی پی میں لارنس بشنوئی کی تصویر ہے۔ مہاراشٹر میں اے این سی اجیت گروپ کے لیڈر اور بزنس مین بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا ہے۔

بہارکے پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپویادو نے وقف بورڈ ترمیمی بل کے خلاف یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقف بورڈ بل کے خلاف ہیں۔ پپویادو نے کہا کہ وہ اس سے متعلق بہار میں 29 ستمبر سے وقف آئینی حقوق یاترا نکالیں گے۔

وقف بورڈ مبینہ طور پر ریلوے اور محکمہ دفاع کے بعد ہندوستان میں تیسرا سب سے بڑا اراضی رکھنے والا ہے۔ وقف بورڈ پورے ہندوستان میں 9.4 لاکھ ایکڑ پر پھیلی 8.7 لاکھ جائیدادوں کو کنٹرول کرتا ہے، جس کی قیمت 1.2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اتر پردیش اور بہار میں دو شیعہ وقف بورڈ سمیت 32 وقف بورڈ ہیں۔ ریاستی وقف بورڈ کا کنٹرول تقریباً 200 افراد کے ہاتھ میں ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو کے والد چندر نارائن یادو (83 سال) گزشتہ دو سال سے بیمار ہیں۔ منگل کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ اس کے بعد انہیں اسپتال بھیج دیا گیا۔

رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا کہ میں مجرموں سے نہیں ڈرتا۔ یا تو مجرم مجھے مار دیں ورنہ میں زندہ رہوں گا اور مجرموں کو سڑکوں سے پارلیمنٹ تک بے نقاب کروں گا۔