Bharat Express

GT vs MI IPL Match Result: روہت شرما نے پھر دیا دھوکہ، کپتان ہاردک پانڈیا بھی فلاپ، ممبئی انڈینس پرقہربن کرٹوٹے گجرات کے گیندباز

گجرات ٹائٹنس نے ممبئی انڈینس کو36 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ یہ آئی پی ایل 2025 میں گجرات کی پہلی جیت اورممبئی کی مسلسل دوسری ہارہے۔

گجرات ٹائٹنس نے ممبئی انڈینس کو 36 رنوں سے ہرا دیا۔

گجرات ٹائٹنس نے ممبئی انڈینس کو36 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ یہ آئی پی ایل 2025 میں گجرات کی پہلی جیت ہے۔ وہیں ممبئی کی ٹیم کومسلسل دوسری ہارجھیلنی پڑی ہے۔ نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں گجرات نے پہلے کھیلتے ہوئے 196 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں ممبئی کی پوری ٹیم صرف 160 رن ہی بنا پائی۔ روہت شرما مسلسل دوسرے میچ میں بڑا اسکورکرنے میں ناکام رہے۔ وہیں ہاردک پانڈیا نے بھی اہم موقع پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

197 رنوں کا ہدف ممبئی پر پڑا بھاری

ممبئی انڈینس کے سامنے 197 رنوں کا ہدف تھا۔ اس کے جواب میں ممبئی انڈینس کی شروعات بہت خراب رہی کیونکہ 35 رنوں کے اسکورتک دونوں سلامی بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ روہت شرما نے 8 اوررائن ریکیلٹن صرف 6 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ سوریہ کماریادواورتلک ورما کے درمیان ضرور62 رنوں کی شراکت ہوئی، لیکن گجرات کے گیند بازمیچ پرپکڑمضبوط کرتے جا رہے تھے۔

مڈل اووروں میں گجرات ٹائٹنس کے گیند بازوں نے ایسا قہربرپا کیا کہ ممبئی نے 27 رنوں کے وقفہ میں 4 بڑے وکٹ گنوا دیئے تھے۔ ممبئی انڈینس ایک وقت 2 وکٹ کے نقصان پر 97 رن بنا کرکھیل رہی تھی، لیکن تبھی تلک ورما 39 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ یہاں سے وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوا کہ ممبئی نے 27 رنوں کے اندر 4 وکٹ گنوا دیئے۔ وکٹ گرتے گرتے ٹیم کا اسکور 6 وکٹ پر 124 رن ہوگیا۔

ممبئی انڈینس کی بلے بازی پوری طرح ناکام

تلک ورما نے 39 رن بنائے۔ وہیں سوریہ کمار یادو نے 28 گیندوں میں 48 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ ممبئی انڈینس کے دیگربلے باز پھسڈی ثابت ہوئے۔ رابن منج کو مسلسل دوسرا موقع ملا تھا، لیکن وہ صرف تین رن بنا پائے۔ وہیں کپتان ہاردک پانڈیا اپنے واپسی میچ میں صرف 11 رن بنا پائے۔ جب ٹیم کو بڑی اننگ کی سخت ضرورت تھی، تب ہاردک  پانڈیا ذمہ داری نہیں نبھا پائے۔ نمن دھیر نے 11 گیندوں میں 18، وہیں مچیل سینٹنرنے 9 گیندوں میں 18 رن ضرور بنائے، لیکن ان کی بلے بازی آنے تک ضروری رن ریٹ ساتویں آسمان کو چھونے لگا تھا۔ گجرات کے لئے تیز گیند بازمحمد سراج اور پرسدھ کرشنا نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ کگیسو ربادا اور سائی کشور نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔