
آویش خان
نئی دہلی: لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے تیز گیند باز آویش خان، جو چوٹ سے ٹھیک ہو رہے ہیں، کو بی سی سی آئی سے کلیئرنس مل گئی ہے اور اب وہ آئی پی ایل 2025 کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو کو پتہ چلا ہے کہ آویش کو دائیں گھٹنے کی چوٹ لگی تھی اور پیر کو بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ان کا فائنل فٹنس ٹیسٹ کرایا ہے۔
آویش نے اس سال جنوری سے مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ گزشتہ سال انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آویش کو یہ چوٹ ڈومیسٹک سیزن کے دوران ہی لگی تھی۔ تب سے وہ مسلسل NCA کی نگرانی میں تھے۔
حالانکہ یہ پتہ نہیں چلاہے کہ آویش کب ایل ایس جی اسکواڈ میں شامل ہوں گے، امید ہے کہ وہ ٹیم کے اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، جو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 27 مارچ کو حیدرآباد میں ہوگا۔ ایل ایس جی کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایل ایس جی پہلے ہی تیز گیند بازوں کی چوٹوں سے جوجھ رہا ہے۔ میانک یادو کو کمر کے نچلے پیٹھ میں اسٹریس انجری تھی اور اب ان کے پیر میں بھی چوٹ لگ گئی ہے، جبکہ آکاش دیپ بھی آسٹریلیا کے دورے پر لگی پیٹھ کی چوٹ سے مکمل طور پر ابر نہیں پائےہیں۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محسن خان تو ACL کی انجری کی وجہ سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ شاردول ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔