Bharat Express

نتیش کماراورچندرا بابو نائیڈو نے کیوں کی وقف بل کی حمایت؟ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل نے کیا یہ بڑا دعویٰ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈرامتیازجلیل نے لوک سبھا میں منظور وقف ترمیمی بل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کے خوف سے چندرابابو نائیڈو اورنتیش کمار نے بل کی حمایت کی۔

چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار کی پارٹی نے وقف بل کی حمایت کی ہے۔

 آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کےسینئرلیڈراورسابق رکن پارلیمنٹ امتیازجلیل نے لوک سبھا میں پاس ہوئے وقف ترمیمی بل پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف سے آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابونائیڈواوربہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے وقف ترمیمی بل پررضا مندی ظاہرکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب آنے والے چارماہ کے اندرکئی جگہ پرعام انتخابات ہونے والے ہیں۔ وہ لیڈرکیا منہ لے کرعوام کے درمیان جائیں گے یہ دیکھنا ہوگا۔ این سی پی لیڈراجیت پوار پر بیان دیتے ہوئے امتیازجلیل نے کہا کہ جو اجیت پوارکہتے ہیں کہ میں مسلمانوں کو کچھ نہیں ہونے دوں گا، وہ بھی وزیراعظم نریندر مودی کی گود میں جاکربیٹھ گئے ہیں۔

وقف بل کے خلاف اے آئی ایم آئی ایم لیڈرنے کہی یہ بڑی بات

امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ اب ایک لڑائی راستے پر لڑی جائے گی اور ایک لڑائی سپریم کورٹ میں لڑی جائے گی۔ ساتھ ہی امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ اب ہمیں سپریم کورٹ سے بھی زیادہ امید نہیں ہے، کیونکہ کئی سارے ایسے جج ہیں، جو وزیراعظم کے دورمیں اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد راجیہ سبھا یا پھر کوئی کمیشن کا چیئرمین بننے کی امید میں لگے ہیں۔ ایسے لوگوں سے امید بھی نہیں رکھنی چاہئے، اگرکوئی ایماندارجج رہتا ہے تو اس سے اچھا فیصلہ آنے کی امید رہے گی۔

لوک سبھا میں منظور ہوا قف ترمیمی بل

انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ میں مسلمان کی زمین ہے، یہ زمین مسلمان کیسے واپس لے، اس کے لئے کچھ قاعدے قانون بنانے کی ضرورت تھی، لیکن نئے وقف بل میں ایسا کوئی بھی التزام نہیں ہے، پہلے اگرکوئی وقف کی زمین فروخت کرتا تھا تو اسے قانونی کارروائی ہوتی تھی، لیکن مرکزی حکومت نے نئے بل میں یہ بھی ختم کردیا۔ واضح رہے کہ بدھ کو وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔ لوک سبھا میں یہ بل منظورہوگیا ہے۔ جمعرات کواس بل کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا ہے اوراس بل پربحث ہورہی ہے۔ وقف ترمیمی بل کی اپوزیشن پارٹیوں نے مخالفت کی ہے اوراسے مسلمانوں کے خلاف بتایا ہے۔ کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہے کہ اس بل کے ذریعہ ہندو اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read