Bharat Express

Chandrababu Naidu

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ اگرانہوں نے اقتدارمیں بنے رہنے کے لئے وقف ترمیمی بل پرمرکزی حکومت کی حمایت کی تومسلمانوں کی پیٹھ میں خنجرگھوپنے جیسا ہوگا۔

سی ایم ایم کے اسٹالن نے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں 31 جوڑوں کی شادی ہوئی تھی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ شاید اب وقت آگیا ہے کہ جوڑوں کے پاس 16 قسم کی جائیداد کی بجائے 16 بچے ہوں۔

آندھرا حکومت نے 2021 میں تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ریاستی ہیڈکوارٹر اور این۔ چندرابابو نائیڈو کی رہائش گاہ پر حملے سے متعلق کیس کو سی آئی ڈی کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے نام سامنے آئے تھے۔

جگن ریڈی کی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ آندھرا پردیش پولیس وائی ایس آر سی پی لیڈروں کو جگن موہن ریڈی کے دورہ تروپتی سے پہلے سی ایم چندرابابو نائیڈو اور وزیر نارا لوکیش کی ہدایت پر نوٹس جاری کر رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ 'پورے ہندوستان کی انتظامیہ کو ہمارے مذہبی مقامات کے تقدس کی حفاظت کرنی ہوگی۔' کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ دیگر اپوزیشن لیڈروں نے بھی اس معاملے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

بھگوان تروپتی بالاجی کے مشہور پرساد لڈو بنانے میں ملاوٹ کے معاملے پر آندھرا پردیش کے سی ایم چندرابابو نائیڈو کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ سی ایم چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ اس  معاملے میں شامل کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا

تروپتی کے سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں تروپتی کے لڈو پیش کیے جاتے ہیں۔ مندر کا انتظام تروملا تروپتی دیوستھانمس (TTD) کے زیر انتظام ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے یہ دعویٰ این ڈی اے لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

این ڈی اے کے اتحادی ٹی ڈی پی بھی ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹی ڈی پی بھی یہ چاہتی ہے کہ ملک بھر میں کاسٹ سینسس ہو، اور اس معاملے میں وہ جےڈی یو کے ساتھ ہے۔ حالانکہ ان دونوں اتحادیوں کا دباو کتنا کام آئے گا ،یہ وقت بتائے گا۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی 26 ٹیمیں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سیلاب سے راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے تعینات کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق دونوں ریاستوں میں 12 ٹیمیں پہلے ہی تعینات ہیں۔

پی ایم مودی نے دونوں وزرائے اعلیٰ کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ تلنگانہ کے سی ایم ریونت ریڈی نے پی ایم مودی کو ریاست کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو کسی قسم کی تکلیف یا جان و مال کے نقصان کے بغیر تیزی سے کام کر رہی ہے۔