Bharat Express DD Free Dish

AIMPLB Protest against Waqf Amendment Bill 2024: ’’ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتی مودی حکومت…‘‘، اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کے ساتھ نتیش-نائیڈوکو دی سخت وارننگ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذریعہ احتجاجی مظاہرہ میں جماعت اسلامی ہند، مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند، جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مختلف ملی تنظیموں کے رہنماؤں اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔

وقف (ترمیمی) بل 2024 کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے وقف (ترمیمی) بل 2024 کے خلاف دہلی کے جنترمنترپراحتجاج کیا۔  اس احتجاجی مظاہرے میں مسلم تنظیموں کے علاوہ کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران بھی شامل ہوئے۔ وہیں، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدرااورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بھی اس احتجاج میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ملک کے امن وامان کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے خلاف ہے۔ مسلمان اس بل کو ہرگزقبول نہیں کرے گا۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ جو بل بی جے پی لے کرآرہی ہے، اس کی ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو حمایت کرتی ہیں۔ اس لئے میں چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگرآپ نے اس بل کو منظور ہونے میں ساتھ دیا تو ملک کا مسلمان کبھی نہیں معاف کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی مسلمانوں کو پریشان کرنے کے لئے لے کرآرہی ہے۔ اس سے مسلمانوں کا بھلا نہیں ہونے والا ہے۔ انہوں نے اس موقع پربل سے متعلق جوشکوک وشبہات ہیں اورجو اعتراضات ہیں، اس کا بھی ذکرکیا۔

اس موقع پرکانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرسید ناصر حسین، سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود، ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا، رکن پارلیمنٹ عمران مسعود، بہارکے پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپویادو، سماجوای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندریادو، ایودھیا کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد، رام پورکے رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی، سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان، سابق رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی، سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب کے علاوہ وغیرہ نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذریعہ احتجاجی مظاہرہ میں جماعت اسلامی ہند، مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند، جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مختلف ملی تنظیموں کے رہنماؤں نے حمایت دیتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیرمولانا اصغرعلی امام مہدی، جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی، سابق رکن پارلیمنٹ اور پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا عبیداللہ خان اعظمی،  معروف شیعہ عالم دین اورانڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدرمولانا کلب جواد اورمولانا محسن تقوی وغیرہ نے خطاب کیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read