
شیوسینا کے کارکنوں نے اتوار کو ممبئی کے کھار علاقے میں ایک ہوٹل میں توڑ پھوڑ کی، جہاں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے شو کی شوٹنگ ہوئی تھی، جس میں انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر “غدار” کے لفظ کے ذریعے طنز کیا تھا۔شرپسندوں نے کامرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ایک پولیس افسر کے مطابق، شندے کے خلاف کامرا کے طنز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پارٹی کارکن ہوٹل کے ہال میں پہنچے۔اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔
وہیں دوسری جانب اس ویڈیو کو شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے بھی “ایکس” پر پوسٹ کیا اور لکھا، “کنال کا کمال۔” کامرا نے فلم “دل تو پاگل ہے” کے ایک گانے کے ترمیم شدہ ورژن کا استعمال کرتے ہوئے شندے پر طنز کیا۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ نریش مہاسکے نے کامرا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں شیوسینا کے کارکن ان کا پیچھا کریں گے۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ آپ کو بھارت سے بھاگنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ مہاسکے نے الزام لگایا کہ کامرا نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے پیسے لیے ہیں اور ایکناتھ شندے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹھاکرے پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی کے پاس کوئی نہیں بچا، اس لیے وہ ایسے لوگوں کو کام پر رکھ رہے ہیں۔
कुनाल की कमाल!
जय महाराष्ट्र! https://t.co/U4Jxdo4dCm— Sanjay Raut (@rautsanjay61) March 23, 2025
رکن پارلیمنٹ نے “ایکس” پر ویڈیو نشر کرنے پر شیوسینا رہنما سنجے راؤت کی بھی تنقید کی۔ دوسری طرف، راؤت نے ایک پوسٹ میں کہا، “کنال کامرا مشہور مصنف اور اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں۔ کنال نے مہاراشٹر کے سیاسی منظرنامے پر ایک طنزیہ گیت بنایا، جس سے شندے گروہ ناراض ہو گیا اور پھر اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑ کی۔ شیوسینا کے رکن اسمبلی مرجی پٹیل نے کہا کہ وہ کامرا کے خلاف ایم آئی ڈی سی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائیں گے۔خبر لکھے جانے تک ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق انہوں نے کنال کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ادھراس معاملے کو ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا بہت جارحانہ انداز میں دیکھ رہی ہے۔ سنجے نیروپم نے بھی ردعمل دیتے ہوئے 23 مارچ 2025 کو رات 11:39 بجے “ایکس” پر پوسٹ کیا، “کل کریں گے کنال کامرا کی دھلائی، صبح 11 بجے۔
The legatee is defending the violence over the comedy skit. I have disagreed with Kunal several times and he knows that but to justify violence on disagreement is a disgrace! Legatee won’t get it, khairaat par jo hai.
— Priyanka Chaturvedi
(@priyankac19) March 23, 2025
Fadnavis ji the Home Minister must be proud of his alliance partner https://t.co/5x5Qb8HUd4
— Priyanka Chaturvedi
(@priyankac19) March 23, 2025
کنال کے حق میں اتریں پرینکا چترویدی
اس واقعے کے بعد شیوسینا (یو بی ٹی) کی رہنما پرینکا چترویدی نے بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے “ایکس” پر پوسٹ لکھا، “پیارے کنال، مضبوط رہو۔ جس شخص اور گروہ کو تم نے بے نقاب کیا ہے، وہ تمہارے پیچھے پڑیں گے، اور ان کے بکاؤ لوگ بھی۔ لیکن یہ سمجھ لو کہ ریاستی عوام بھی یہی سوچتی ہے! اور جیسا کہ ولٹیئر نے کہا تھا، ‘میں تمہارے خیالات سے اختلاف کر سکتا ہوں، لیکن تمہیں بولنے کا حق ہے اور میں اسے مرتے دم تک بچانے کے لیے کھڑا رہوں گا۔مہاراشٹر میں پہلے ہی سیاسی گلیاروں میں طوفان برپا ہے۔ فلم “چھاوا” کے بعد سے اورنگ زیب تنازع نے ریاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ ناگپور میں یہ ہنگامہ تشدد کی شکل بھی اختیار کر چکا ہے، جہاں تناؤ کے کئی چہرے سامنے آئے ہیں۔ اب اس نئے واقعے نے سیاسی ماحول کو مزید گرم کر دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔