
ہندوستان اور تھائی لینڈ کے گہرے ثقافتی اور مذہبی تعلقات کی نشان دہی کرنے والے ایک اہم پیش رفت کے طور پر تھائی لینڈ نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر 18ویں صدی میں دیواروں پر بنی ہوئی رامائن پینٹنگز پر مبنی ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ انھوں نے اپنے تھائی ہم منصب پیتونگترن شیناواترا سے بطور تحفہ ’’دی ورلڈ ٹپیٹاکا: سجّیا فونیٹک ایڈیشن‘‘ بھی حاصل کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا ’’میں تھائی حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے میرے دورے کے موقع پر 18ویں صدی کی رامائن کی دیواری پر بنی ہوئی پینٹنگز پر مبنی ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم چھٹے BIMSTEC چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر بنکاک پہنچے ہیں۔ مودی کو ان کی آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا جس کے بعد شیناوترا کے ساتھ وفد کی سطح پر دوطرفہ بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے وہاں رماائن کا تھائی ورژن بھی ملاحظہ کیا۔ اور انھوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے گہرے ثقافتی رشتوں کی بھی تعریف کی۔
شام میں وہ تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، میانمار اور بھوٹان کے BIMSTEC رہنماؤں کے ساتھ Maritime Cooperation کے معاہدے پر دستخط کی نگرانی کریں گے۔تھائی لینڈ کا دورہ ختم کرنے کے بعد وہ سری لنکا کے نئے صدر کے انتخاب کے بعد اس ملک کا پہلا دورہ کریں گے۔ BIMSTEC سربراہی اجلاس میں وہ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور میانمار کے فوجی جنتا لیڈر من آنگ ہلینگ کے علاوہ دیگر سے بھی ملاقات کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔