
سلمان خان ان دنوں فلم سکندر کو لے کر خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔ یہ فلم 30مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو ملے جلے ریوزملے ہیں۔ حال ہی میں یہ خبریں آئی تھیں کہ سلمان خان اپنے سیٹ پر دیر سے پہنچتے ہیں اور وہ اپنے پروجیکٹس کو لے کر کم سنجیدہ ہیں۔ اب سلمان خان نے ان خبروں پر ردعمل دیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے سے بات چیت میں سلمان خان نے اپنے کام کے حوالے سے تاثر کے بارے میں بات کی۔
کیا سلمان خان کام کو لے کر سنجیدہ نہیں؟
سلمان خان نے کہا، ‘میرے سیٹ پر دیر سےأنے اور میرے کام کو سنجیدگی سے نہ لینے کے بارے میں کئی کہانیاں گردش کر رہی ہیں۔ میں نے 100 سے زیادہ فلمیں کیں، اپنے سینئر اداکاروں کے علاوہ کسی اور سے زیادہ۔ کیا یہ سب کچھ حاصل کرنا ممکن تھا اگر میں مسلسل دیر سے آتا اور جلدی چلا جاتا؟ 100 فیصد نظم و ضبط ہے۔ لیکن میرے وقت الگ ہے۔ کچھ لوگ 6 بجے کام شروع کرتے ہیں اور میں 11.30-12 بجے شروع کرتا ہوں۔ کیونکہ میرے پاس اور بھی کام ہیں، جیسے کاغذات پر دستخط کرنا، کال کرنا اور ورک آوٹ کرنا۔ اس لیے مجھے واپس آکر آرام کرنا ہوتاہے۔ مجھے اپنی کافی پینا ہوتی ہے اور منظر یعنی سین کو سمجھنا پڑتاہے۔ رشمیکا مندنا جانتی ہیں کہ ایک بار جب میں سیٹ پر پہنچ جاتا ہوں تو میں اپنی وین میں واپس نہیں جاتا۔ جہاں ضرورت پڑتی ہے ہم خیمہ (ٹینٹ)لگادیتے ہیں اور میں وہیں رہتے ہیں۔
سلمان خان نے مزید کہا
سلمان خان نے مزید کہا، ‘میرے کچھ دوست ہیں، جو اپنے وقت کے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان کے لیے،یہ ایک تعریف ہے، لیکن یہ لوگوں کو میرے ساتھ کام کرنے سے ڈراتا ہے۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ میں کام میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ وہ سوچتے ہیں کہ ‘وہ صرف کھڑارہتا ہے، جاتا ہے اور اپنا کام کرتا ہے۔’ لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ محنت ہے جو نظر نہیں آتی۔ میں اسے دکھانے کی کوشش نہیں کرتا۔ ذہنی طور پر، میرا دماغ میرے مناظر اور جذبات پر مسلسل کام کرتا ہے۔ میں ایک ادیب کا بیٹا ہوں، اس لیے سوچنا اور تجزیہ کرنا میرے لیے فطری عمل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔