Bharat Express

Waqf Amendment Bill: وقف بل پر آگئی فیصلے کی گھڑی،کل پارلیمنٹ میں ہوگا پیش،کل ہی لوک سبھاسے منظور کرانے کی ہوگی کوشش

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم اس وقف بل کے خلاف ہیں اور اس لئے خلاف ہیں کیوں کہ بی جے پی ہر جگہ مداخلت کرنا چاہتی ہے۔وہ چاہتی ہے کہ ہرچیز پر ہرجگہ اس کا کنٹرول ہوجائے۔

وقف ترمیمی بل پر ہنگامہ کافی تیز ہوتا چلا جارہا ہے اور حکومت اس بل کو ایوان میں پیش کرنے کیلئے پیش قدمی کرچکی ہے۔ آج لوک سبھا میں اس معاملے پر بزنس اڈیوائزری کمیٹی کی میٹنگ کی گئی ہے جس میں فلور کے لیڈران نے شرکت کی اور انہیں حکومت کی طرف سے یہ جانکاری دی گئی کہ کل دوپہر 12 بجے اس بل کو پیش کیا جائے گا اور 8 گھنٹے تک اس پر بحث کی جائے گی اور پھر اس کے بعد وزیرموصوف اسی شام جواب دیں گے اور پھر اس کے بعد کل ہی اس بل کو لوک سبھا میں منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی اور اس کے بعد راجیہ سبھا میں اس کو پیش کیا جائے گا۔ حالانکہ اس سے پہلے اس معاملے پر بیان بازی کافی تیز ہوگئی ہے۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ نے عبادت سے زیادہ سیاست کی ہے:پال

جے پی سی چیئرمین برائے وقف جگدمبیکا پال نے ملک بھر میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بینر تلے ہورہے احتجاج کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ اس معاملے پر عوام کو گمراہ کررہی ہے ،بورڈ نے عبادت سے زیادہ سیاست کی ہے۔ اس بل کے ذریعے اوقاف کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش ہے اور قابضین سے اس کو آزاد کرانا مقصود ہے ۔ لیکن کچھ سیاسی پارٹیاں اور ملی تنظیمیں اس معاملے میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بی جے پی ہر چیز پر قبضہ کرنا چاہتی ہے:اکھلیش

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم اس وقف بل کے خلاف ہیں اور اس لئے خلاف ہیں کیوں کہ بی جے پی ہر جگہ مداخلت کرنا چاہتی ہے۔وہ چاہتی ہے کہ ہرچیز پر ہرجگہ اس کا کنٹرول ہوجائے۔وہیں انہوں نے اجمیر درگاہ کے سجادہ نشین کی طرف سے وقف کی حمایت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بی جے پی کا کمال ہے کہ وہ کب اور کس سے کیا کہلوا دے۔یہ سب بی جے پی کا کمال ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read