Bharat Express

Delhi Riots 2020 Case: بی جے پی کے وزیرکپل مشرا کی مشکلات میں اضافہ، عدالت نے دیا ایف آئی آر درج کرکے آگے کی جانچ کا حکم

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرامت پرساد نے دلیل دی تھی کہ دہلی میں فسادات کی بڑی سازش میں کپل مشرا کے رول کی پہلے ہی چھان بین ہوچکی تھی۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کوبتایا تھا کہ کپل مشرا کوپھنسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

دہلی حکومت میں وزیر کپل مشرا کے خلاف عدالت نے بڑا حکم دیا ہے۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: دہلی حکومت میں وزیر کپل مشرا کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ راؤزایوینیو کورٹ نے آج منگل کودہلی پولیس کو فروری 2020 کو دہلی فسادات کے سلسلے میں وزیرکپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اورآگے کی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ حالانکہ دہلی پولیس کی طرف سے عدالت میں کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کے مطالبہ کی مخالفت کی جاچکی ہے۔ اس سے پہلے عدالت نے فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات میں مبینہ کردار سے متعلق بی جے پی لیڈراوروزیرکپل مشرا کے خلاف ایف آئی آردرج کئے جانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر 24 مارچ کواپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

گزشتہ ماہ فیصلہ محفوظ

ایڈیشنل چیف جوڈیشل ویبھو چورسیا نے استغاثہ فرقی، شکایت کنندہ اور کپل مشرا کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد یکم اپریل کے لئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ سماعت کے دوران عدالت میں پولیس نے بتایا تھا کہ کپل مشرا کو قصوروار ٹھہرانے کے لئے ایک منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرامت پرساد نے تب دلیل دی تھی کہ دہلی میں فسادات کی بڑی سازش میں کپل مشرا کے رول کی پہلے ہی چھان بین ہوچکی تھی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا، ”دہلی پروٹسٹ سپورٹ گروپ (ڈی پی ایس جی) کی بات چیت سے معلوم ہوا کہ چکہ جام کا منصوبہ بہت پہلے بنایا گیا تھا۔

محمد الیاس نے عدالت میں داخل کی تھی عرضی

یمنا وہار کے رہنے والے محمد الیاس نے کپل مشرا کے علاوہ دلال پور کے اس وقت کے تھانہ انچارج اور 5 دیگرکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان 5 لوگوں میں بی جے پی کے رکن اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر اور موہن سنگھ بشٹ اور مصطفیٰ آباد کے سابق رکن اسمبلی جگدیش پردھان بھی شامل ہیں۔

گزشتہ سال اگست میں دائرکی گئی عرضی میں محمد الیاس نے یہ دعویٰ کیا کہ 23 فروری 2020 کو انہوں نے کپل مشرا اور ان کے دوستوں کو کردم پوری میں ایک سڑک کو بلاک کرتے دیکھا تھا۔ اس دوران وہ ریہڑی اور پٹری والوں کی گاڑیوں کو توڑتے ہوئے نظرآرہے تھے۔ تب اس وقت کے شمال مشرقی پولیس کے ڈپٹی کمشنراوردہلی پولیس کے دیگرافسران بھی وہاں کھڑے تھے۔ اس دوران کپل مشرا نے مظاہرین کوکھلے عام دھمکی بھی دی تھی کہ وہ جگہ خالی کردیں ورنہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read