Lalkara Movie: عامر خان نے فلم للکارا میں لالہ امرناتھ کی کریں گے ادا، اہلیہ گوری کے ساتھ نئے گھر میں ہوئے منتقل
فلم سازوں نے ’للکارا‘ کی شوٹنگ 4 جنوری 2027 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ تاریخ عامر خان اور آشوتوش گوواریکر دونوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ان کی مشہور فلم ’لگان‘ کی شوٹنگ بھی 4 جنوری 2000 کو ہی شروع ہوئی تھی۔
Tiger Shroff Firing Case: ٹائیگر شراف فائرنگ معاملہ میں کرائم برانچ یونٹ-2 کے حوالے کی گئی تحقیقات، اب اے سی پی سداشیو رانے سنبھالیں گے کمان
کرائم برانچ کے ایک سینئر افسر نے تفتیشی ٹیم میں تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مکوکا کے قانونی ضوابط کے تحت اس قانون کے دائرے میں آنے والے معاملات کی تحقیقات اے سی پی سطح کے افسر کے ذریعے کیا جانا ضروری ہے۔ اسی ضابطے کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹائیگر شراف فائرنگ معاملے کی تحقیقات اے سی پی سداشیو رانے کو سونپی گئی ہیں۔ اب نئی ٹیم مکوکا کے تحت اس معاملے کی مزید تحقیقات کرے گی۔
Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول
’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا چکھلیا کی جوڑی ہے۔ فلم سرکاری نظام کی من مانی اور عام آدمی کی بے بسی پر سوال اٹھاتی ہے۔ اس کے مکالمے بھی کئی مقامات پر اپنا اثر چھوڑتے ہیں۔تاہم، فلم کی سست رفتار کچھ ناظرین کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ تیز رفتار کہانی اور مسلسل سنسنی کی توقع رکھنے والے ناظرین کو یہ فلم کچھ طویل محسوس ہو سکتی ہے۔
Bollywood Actors Firing Attacks: صرف ٹائیگر شروف ہی نہیں، ان اداکاروں کے گھروں پر بھی ہو چکی ہے فائرنگ، دیکھیں پوری فہرست
بالی ووڈ ستاروں پر حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں بالی ووڈ اور پنجابی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات سے وابستہ مقامات پر فائرنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر معاملات کے تار لارنس بشنوئی گینگ سے جڑے ہونے کے دعوے کیے گئے ہیں۔
Tiger Shroff Juhu Firing Incident: جوہو میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ، 5 سے 7 راؤنڈ گولیاں چلنے سے افرا تفری، اداکار محفوظ
ممبئی کے جوہو علاقے میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اداکار فٹ بال کھیل کر گھر واپس لوٹ رہے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ٹائیگر شروف محفوظ ہیں۔
Tiger Shroff Firing Update: گولی لگنے کے بعد ٹائیگر شروف کی کیسی ہے حالت؟ سینے اور ہاتھ پر پٹی والی خوف زدہ کرنے والی تصویر، ویڈیو بھی سامنے آنے کا دعویٰ
ممبئی کے جوہو علاقے میں ٹائیگر شروف پر مبینہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کی زخمی حالت کی تصویر اور سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
Cheque Bounce Case: چیک باؤنس معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا دیا حکم
سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک پروگرام میں شرکت کے لیے کینیڈا جانا ہے۔ وہاں ہونے والے پروگرام سے انہیں کچھ رقم ملنے کی امید ہے، جس سے انہیں مالی مدد حاصل ہو سکتی ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کو راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریہ کانت نے سوال کیا کہ آخر دونوں فریق آپس میں بیٹھ کر اس معاملے کو کیوں نہیں سلجھا لیتے؟
Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل
عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع بھی زیر بحث رہا ہے۔ او سی آئی کارڈ ہندوستانی نژاد غیر ملکی شہریوں کو ملک میں رہنے اور کئی طرح کی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتا ہے، لیکن یہ ہندوستان کی مکمل شہریت نہیں ہے۔فی الحال، عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس دیے جانے اور ان کے ذریعے اس کی کاپی وصول کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ا
Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان سمیت 400 سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ممبئی میں احتجاج کے دوران لیے گئے تھے حراست میں
پولیس وین میں بیٹھنے سے پہلے عمران خان نے احتجاج میں شرکت کی وجہ بھی واضح کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’میرا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔ میری ایسی کوئی حیثیت نہیں کہ میں لوگوں سے کچھ مانگوں۔ میں کسی تنظیم کا حصہ بھی نہیں ہوں، اس لیے کسی کی نمائندگی کرتے ہوئے بات نہیں کر رہا ہوں۔‘‘اداکار کے اس بیان سے واضح ہوا کہ وہ کسی تنظیم کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک شہری کے طور پر احتجاج میں شامل ہوئے تھے۔
Kiara Advani and Sidharth Malhotra Share Second Pregnancy: کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا دوسری بار بننے والے ہیں والدین، خاص انداز میں دی خوشخبری
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ کی دوسری بار والدین بننے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداح مسلسل انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ مداحوں نے جوڑی کی پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آنے والے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔





