Israel launched ground attacks in Gaza: اسرائیل نے غزہ میں زمینی حملے کیے، اسرائیل وزیر دفاع نے کہا کہ حماس کی طرف سے ہمارے یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے تک غزہ پٹی کے علاقوں پر قبضہ جاری رہے گا
غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کا حملہ چوتھے روز بھی جاری ہے جب اس کی زمینی افواج نے شمالی اور جنوبی غزہ پر حملہ کیا اور اسرائیلی وزیر دفاع نے اس کے ساحلی علاقے پر قبضے کی دھمکی دی۔
Gaza-Israel Update: غزہ پر شدید اسرائیلی حملوں کے بعد حماس نے کیا پہلا جوابی حملہ، تل ابیب پر راکٹ داغے
اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے بعد سے حماس نے پہلی مرتبہ جوابی حملہ کرتے ہوئے تل ابیب پر راکٹ داغے ہیں۔ جمعرات کو غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں اب تک 190 سے زائد بچوں سمیت 504 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Israeli Airstrikes Continue on Gaza: اسرائیلی حملے جاری رہنے سے غزہ میں پیدا ہو سکتا ہے بڑے پیمانے پر عدم استحکام: متحدہ عرب امارات
اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور ٹام فلیچر نے سلامتی کونسل کو برسلز سے ویڈیو کال کے ذریعے بتایا کہ راتوں رات ہمارے بدترین خدشات سچ ہو گئے۔ غزہ پٹی میں فضائی حملے دوبارہ شروع ہو گئے۔
Israel army issued evacuation orders in Gaza: اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں میں انخلاء کے احکامات جاری کیے، اسرائیلی حملوں میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 400 سے متجاوز
اسرائیلی فوج نے غزہ پر جان لیوا حملوں کے بعد غزہ کے متعدد علاقوں کے رہائشیوں کو ’’فوری طور پر علاقہ خالی کرنے‘‘ کی دھمکی ہے۔ اسرائیل کے تازہ حملوں نے صرف کچھ ہی گھنٹوں کے اندر کم از کم 404 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے اور 562 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Attack on Gaza: اسرائیل نے غزہ پر کیا عارضی جنگ بندی کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ، 330 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی
جنگ بندی کی بات چیت کے دوران اسرائیل نے منگل کو غزہ پر اپنے حملے دوبارہ شروع کر دیے، جس نتیجے میں کم از کم 330 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجے شروع کیا گیا یہ حملہ 19 جنوری کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے فلسطینی سرزمین پر ہونے والا سب سے مہلک حملہ ہے۔
Israeli strikes kill 143 across Gaza: اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں143 فلسطینی شہید،تباہی کے ہولناک مناظر،ہر طرف پھٹی ہوئی لاشیں اور خاک و خون آلود زخمی مدد کیلئے چیختے رہ گئے
صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے مختلف واقعات میں آج شہید ہونے والوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔وہیں دوسری جانب سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
US issues ultimatum to Israeli government over Gaza crisis: غزہ کے حوالے سے امریکہ نے اسرائیل کو دیا الٹی میٹم،کہا-اب تمہارے پاس صرف 30 دنوں کی مہلت ہےپھر ہم فیصلہ لینے پر مجبور ہوں گے
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ یہ تبدیلیاں کسی بھی قیمت پر ہونی چاہئیں۔ اس خط میں انسانی امداد میں اضافے اور ہتھیاروں کی فراہمی کی امریکی پالیسی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
One year of Israel-Hamas war: غزہ میں معصوموں کے قتلِ عام کا ایک سال،اسرائیل نے غزہ کو تباہی،درندگی اور قیامت صغریٰ کی وحشت ناک تصویربنادی
غزہ کی آبادی جنگ کے آغاز سے قبل لگ بھگ 24 لاکھ تھی جس میں سے 80 فی صد سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور ان کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔خیال رہے کہ غزہ کی عسکری تنظیم حماس اور لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کو امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین سمیت ان کے بیشتر اتحادی ممالک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
Israeli attacks on Gaza mosque: غزہ کی مسجد اور اسکول پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 فلسطینی شہید، 93 زخمی
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے الزام لگایا کہ اسرائیلی فورسز نے رات کے دوران ’’دو وحشیانہ قتل عام‘‘ کا ارتکاب کرتے ہوئے ایک مسجد اور ایک اسکول کی پناہ گاہ پر بمباری کی اور کم از کم 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ وہیں، ٹیلی گرام پر بتایا گیا کہ وسطی غزہ میں ہونے والے حملوں میں تقریباً 93 دیگر زخمی ہو گئے۔
Israel Hamas War: لبنان میں دھماکہ،حزب اللہ کی وارننگ کے بعد اسرائیل کے حو صلے پست،جنگ بندی سے متعلق تجویز کے لئے پیش کی یہ شرائط
غزہ کی پٹی کے لیے ایک نئے انتظام کی بات بھی کی گئی ہے۔ یرغمالیوں کے رشتہ داروں نے اس منصوبے کی تعریف کی، لیکن حماس کے ایک اہلکار نے فوری طور پر اسے 'مضحکہ خیز' قرار دیا





