Israel Hamas War: غزہ میں جنگ بندی جلد عمل میں لائی جائے گی، سلامتی کونسل میں قرارداد منظور، امریکا نے ووٹنگ خود کو رکھا دور
گزشتہ چند دنوں سے امریکی وزیر خارجہ مسلسل مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں اور غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں
War on Gaza: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ کیلئے تیار
کونسل کے 10 منتخب اراکین کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو روس اور چین کی حمایت حاصل ہے، یہاں تک کہ دونوں ممالک نے جمعہ کے روز غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی امریکی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔
Israel-Hamas war: غزہ میں رمضان سے قبل جنگ نہ روکی گئی تو صورتحال انتہائی خراب ہوسکتی ہے:جوبائیڈن کا انتباہ
جنگ زدہ علاقے میں خوراک کی ترسیل منقطع ہے اور غزہ میں کام کرنے والے چند ہسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں وہاں بھوک سے مرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے ' رمضان سے پہلے جنگ بندی کا نہ ہونا بہت خطرناک ہو جائے گا۔
Israel’s war on Gaza: بھوکے فلسطینیوں کے کھانے کیلئے امریکہ نے پیراشوٹ سے گرایا کھانا،سمندر میں بھی دوڑنے لگے لوگ
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ نے 66 ڈبوں میں 38 ہزار افراد کےکھانے کے لیے تیار کھانا گرایا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے، وہ مستقبل میں بھی غزہ میں مقیم فلسطینیوں کی مدد کرتا رہے گا۔ یہ مشترکہ آپریشن تھا۔ اس میں اردنی فوج بھی شامل تھی۔
Arab foreign ministers meet: غزہ جنگ سے متعلق عرب وزرائے خارجہ کی میٹنگ بے نتیجہ ختم،روایتی بیانات جاری،جھوٹی ہمدردی کا اظہار
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد الثانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی۔وزرا نے فوری جنگ بندی کے حصول اور انسانی، خوراک اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے امدادی راہ داریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
Global Politics: دنیا میں جنگیں کب رکیں گی؟ روس-یوکرین اور اسرائیل-حماس جنگوں نے ہزاروں جانیں لی ہیں، لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں اور اربوں کی املاک کو کیا ہے تباہ
گزشتہ 3 سالوں میں دو جنگوں میں ہزاروں لوگ مارے گئے اور اربوں ڈالر کی املاک تباہ ہو چکی ہیں۔ فوجی تنازعات کے نتیجے میں لاکھوں لوگ دوسرے ممالک میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اب ایک بڑی آبادی خوراک اور رہائش کے لیے ترس رہی ہے۔
Israel-Hamas War: حماس ملٹری بریگیڈ کا دعویٰ، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 2 اسرائیلی یرغمالی ہلاک، 8 زخمی
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر فوجی حملہ کیا جس میں 28000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے۔
Another son of Wael al-Dahdouh killed in Israeli attacks: مشہور صحافی وائل الدحدوح کا ایک اور بیٹا اسرائیلی حملوں میں جاں بحق، ان کے خاندان کا پانچواں رکن ہوا شہید
الدحدوح اکتوبر کے اواخر میں اس حملے کی رپورٹنگ کر رہے تھے جب انہیں خبر ملی کہ ان کی بیوی، بیٹی اور ایک اور بیٹا اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔
let us remember our brothers and sisters in Gaza: نئے سال کے جشن کے دوران غزہ میں غیرانسانی حملے کا سامنا کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھیں:پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے لکھا کہ جس وقت ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں، ان کے بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے اوردنیا کے نام نہاد لیڈران خاموشی سے دیکھ رہے ہیں اور طاقت اور لالچ کی اپنی جستجو میں بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہے ہیں۔اس کے باوجود لاکھوں عام لوگ ہیں جو غزہ میں ہونے والے ہولناک تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔
Israeli bombardment destroyed over 70% of Gaza homes: Media office: اسرائیلی بمباری سے غزہ کے 70 فیصد گھر تباہ ہو گئے،شہادتوں کی تعداد 22ہزار سے زیادہ
اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے علاقے سلوان میں بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 21,822 افراد ہلاک اور 56,451 زخمی ہو چکے ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 افراد ہلاک اور 286 زخمی ہوئے۔