غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 143 فلسطینی شہید ہوگئےہیں۔شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔عینی شاہدین اور زندہ بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ عمارت میں 200 سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی، جائے وقوعہ پر تباہی کے ہولناک مناظر دیکھے گئے، ہر طرف پھٹی ہوئی لاشیں پھیل گئیں جبکہ خاک و خون آلود زخمی مدد کیلئے پکارتے رہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 17 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جن میں کچھ مقامی لوگ تھے جب کہ کچھ لوگوں نے جبالیہ کیمپ سے جبری بے دخلی کے بعد گزشتہ روز ہی عمارت میں پناہ حاصل کی تھی۔فلسطینی امدادی ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ ’بیت لاحیہ کے ابونصر کمیپ میں قتل عام کیا گیا جس میں مارے جانے والوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے جبکہ 40 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔امدادی کارکنوں کے حوالے سے وافا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بمباری میں مارے جانے والے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔ اسرائیلی حکام نے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واقعے پر بات کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف کسی فوری کارروائی کی طرف کوئی اشارہ نہ دیا تاہم کہا کہ اُن کا ملک غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر زور دیتا ہے۔
At least 20 Palestinians murdered tonight in Israeli 🇮🇱 air strikes on Beit Lahia, Gaza 🇵🇸
•Bomb health care facilities
•Bomb innocent Palestinians
•Ban UNRWA
•Block all aidIt was never ‘defence’
It was always a land grab
It was always genocide.pic.twitter.com/x8pop5e8qG— Howard Beckett (@BeckettUnite) October 29, 2024
واضح رہے کہ صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے مختلف واقعات میں آج شہید ہونے والوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔وہیں دوسری جانب سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔